منہاج القرآن کے زیراہتمام تعلیمات سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

حضرت سیدنا عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرکے زندگیوں کو بدلا جاسکتا ہے: خرم نواز گنڈاپور
سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیمات امت مسلمہ کے مشعل راہ ہیں: شہزاد رسول چوہدری
بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر رفیق نجم، الطاف شاہ گیلانی، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، عابد بشیر کی شرکت

Ghos e Azam Program in Minhaj ul Quran Lahore

تحریک منہاج القرآن (بزم قادریہ) کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن (گوشہ درود) میں غوث الاعظم سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ عرس مبارک کے سلسلے میں ”تعلیمات سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ“ کے عنوان سے دعائیہ تقریب ومحفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہی اسلامی شعائر کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ مقررین نے حضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے مقام و مرتبہ، سیرت پاک اور نسبت کے حوالے سے انتہائی علمی گفتگو کی۔

نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، رانا فیاض احمد خان، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز شہزاد رسول چوہدری، عابد بشیر، حاجی اسحاق، ثاقب بھٹی، سردار عمر دراز خان، عبدالستار منہاجین، سعید شاہ، علامہ عثمان سیالوی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، ڈاکٹرمحمد افضل قادری، ندیم انجینئر، حفیظ الرحمن خان سمیت دیگر رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات اور سیرت پاک پر عمل کرکے اپنی زندگیوں کو بدلا جاسکتا ہے۔ نوجوان نسل کے دلوں میں اسلام کی حقیقی تعلیمات اور عشق رسول ﷺ کو فروغ دینے کے لئے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی امن و محبت پر مبنی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔

شہزادرسول چوہدری نے اپنی گفتگو میں کہا کہ حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ کی تعلیمات امت مسلمہ کے مشعل راہ ہیں۔ عصر حاضر میں حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی عظیم تعلیمات کو پہلے سے زیادہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ مسلم امہ سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی حیات آفرین تعلیمات کو اپنا لے تو عالم اسلام محرومیوں سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔

حافظ عابد بشر نے کہا کہ سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی حیات طیبہ کے تمام گوشے اہل اسلام کے لئے راہ ہدایت ہیں۔ تحریک منہاج القرآن سیدنا عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہے۔

عرس پاک کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ قاری خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ الحاج اختر حسین قریشی، حسن عبداللہ، محمد احمد مصطفی، محمد زید محی الدین قادری سمیت دیگر ثناخوانان مصطفی ﷺ نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Ghos e Azam Program in Minhaj ul Quran Lahore

Ghos e Azam Program in Minhaj ul Quran Lahore

Ghos e Azam Program in Minhaj ul Quran Lahore

Ghos e Azam Program in Minhaj ul Quran Lahore

Ghos e Azam Program in Minhaj ul Quran Lahore

Ghos e Azam Program in Minhaj ul Quran Lahore

Ghos e Azam Program in Minhaj ul Quran Lahore

Ghos e Azam Program in Minhaj ul Quran Lahore

تبصرہ

Top