لاہور: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے حضرت علامہ ابو ہاشم مٹھل سائیں کی وفد کے ہمراہ اُن کی رہائش گاہ القادریہ میں ملاقات

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سندھ کی معروف روحانی شخصیت، صوفی بزرگ حضرت سائیں پیر کرم اللہ الٰہی المعروف دلبر سائیں کے صاحبزادے حضرت علامہ ابو ہاشم مٹھل سائیں (صدر تحریک انصار المسلمین پاکستان) کی وفد کے ہمراہ اُن کی رہائش گاہ القادریہ میں ملاقات
ملاقات میں تصوف اور سلوک کے موضوع پر مفصل اور سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی نئی تصنیف شدہ کتاب "الروض الباسم من خلق النبی الخاتمﷺ" اور اپنی تصانیف فلسفۂ قل و شانِ مصطفیﷺ، آدابِ اختلاف، تفسیر سورۃ الکہف، The Divine Alchemy of Leadership اور Qur’an on Management بطورِ تحفہ پیش کیں۔
اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ صوبہ سندھ مظہر محمود علوی، صاحبزادہ پیر علامہ عبدالقادر انصاری (دربار صالح آباد کراچی)، صاحبزاده پنھل سائیں انصاری (دربار کرمپور شریف دادو) اور صاحبزادہ پروفیسر محمد سعید انصاری بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
دریں اثناء معزز مہمانانِ گرامی نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور کا وزٹ بھی کیا جہاں آمد پر نائب ناظم اعلیٰ مظہر محمود علوی، علامہ اشفاق علی چشتی اور دیگر قائدین نے پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں نے گوشۂ درود میں نمازِ مغرب ادا کی اور گوشہ نشینان سے خصوصی ملاقات و دعا کی۔

















تبصرہ