منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی وفد کی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی وفد نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور و صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل) سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مجموعی کارکردگی، خصوصاً سیلاب کے دوران انجام دی جانے والی فلاحی و ریلیف سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر جاری فلاحی منصوبہ جات اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر بھی مفصل تبادلۂ خیال ہوا۔ ڈائریکٹر آپریشنز انجنیئر ثناءاللہ خان نے این ڈی ایم اے کے ساتھ ممکنہ ورکنگ پالیسیز، اشتراکِ عمل کے طریقۂ کار اور آئندہ کے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن نے انسانیت کی خدمت کا جو فریضہ انجام دیا ہے، بالخصوص قدرتی آفات کے دوران جس جذبۂ ایثار و قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔
انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران اور ذمہ داران حقیقی معنوں میں خدمتِ خلق کے عظیم قافلے کے علمبردار ہیں۔ وفد میں انجنیئر ثناءاللہ خان (ڈائریکٹر آپریشنز)، محمد معظم مصطفوی (ڈائریکٹر فارن افیئرز انٹرنیشنل)، منصور قاسم اعوان (ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز)، اشتیاق حنیف مغل (ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن)، فیصل محمود (ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن)، محمد شفقت ندیم (ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس)، محترمہ نفیسہ بابر (ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایڈمنسٹریٹو GBCI)، عصمت علی، عبداللہ سعدی اور طیب سردار شامل تھے۔





















تبصرہ