تجارت صرف کاروبار نہیں انسانیت کی خدمت اور رزق حلال کا ذریعہ ہے، تاجر حضرات تجارت کی اسلامی اخلاقیات اپنائیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Addresses Newly Elected LCCI Representatives

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لاہور چیمبر آف کامرس کے نومنتخب نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت صرف منافع کمانے کا نام نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت اور ایک دینی فریضہ ہے تاجر حضرات اسلامی اخلاقی تجارتی اصول اپنائیں ہے۔ تاجر طبقہ ملک کی معیشت کا بنیادی ستون ہے، اس لیے اسے قرآن و سنت کے اصولوں پر قائم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دیانت، انصاف اور قناعت کا درس دیتا ہے، جبکہ مغربی نظام لامحدود خواہشات پر مبنی ہے۔ اگر ریاستِ مدینہ کے اصول اپنائے جائیں تو کوئی شخص بھوکا نہیں سوئے گا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے سب سے پہلے اقتصادی ماڈل پیش کیا جس کی بنیاد اخوت، ایثار اور مساوات پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اُس وقت عبادت بن جاتی ہے جب اس میں دیانت، انصاف اور خیرخواہی شامل ہو۔ یہی اصول ایک بابرکت اور مستحکم معیشت کی ضمانت ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی زندگی اور نظامِ تجارت کو عقل، منطق اور ایمان کی روشنی میں دیکھیں۔ دنیا کی اقوام اپنے اصول مغرب سے لیتی ہیں، مگر ہم مسلمانوں کے لیے قرآن و سنت ہی اصل رہنمائی کے سرچشمے ہیں۔ اگر آج ریاستِ مدینہ کے اصول نافذ ہوں تو پاکستان میں کوئی شخص بھوکا نہ سوئے، حضور نبی اکرم ﷺ نے سب سے پہلے اپنی امت کو اقتصادی ماڈل دیا اور پھر اسی بنیاد پر ریاستِ مدینہ قائم کی۔ وہاں اخوت و بھائی چارے کی فضا قائم کی گئی، انصار نے اپنے مہاجر بھائیوں کے ساتھ مال، جائیداد، اور گھر تک بانٹ لیے۔ یہی ایثار اور قربانی ریاستِ مدینہ کی بنیاد بنے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاستِ مدینہ کی پارلیمنٹ میں تمام طبقات کی نمائندگی تھی۔ مختلف قبائل کے نمائندے اور تجربہ کار ماہرین (ٹیکنوکریٹس) شامل تھے تاکہ قانون سازی انصاف، دانش اور مشاورت کی بنیاد پر کی جا سکے۔ خطاب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ یہی وہ اصول ہیں جن پر عمل کر کے ہم ایک منصفانہ، مستحکم اور بابرکت معیشت قائم کر سکتے ہیں۔

تقریب میں ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، چیئرمین پیاف و صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمان سہگل، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس تنویر شیخ، چیئرمین FRIA شہباز اسلم، صدر آل پاکستان سمال انڈسٹریز ٹریڈرز بابر اکبر بٹ، سرپرست عوامی تاجر اتحاد رانا شہباز، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، کرنل ر خالد جاوید، راجہ زاہد محمود، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، شہباز بھٹی، شیخ وکیل، فاروق انور علوی، چوہدری محمد افضل، حاجی شیخ راحت حبیب، عابد بشیر سمیت لاہور چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران اور عوامی تاجر اتحاد کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Addresses Newly Elected LCCI Representatives

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Addresses Newly Elected LCCI Representatives

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Addresses Newly Elected LCCI Representatives

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Addresses Newly Elected LCCI Representatives

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Addresses Newly Elected LCCI Representatives

Dr Hassan Mohiuddin Qadri Addresses Newly Elected LCCI Representatives

تبصرہ

Top