پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ڈی آئی خان میں منہاج یونیورسٹی خیبرپختونخوا کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے اظہارِ خیال

منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا ڈی آئی خان میں منہاج یونیورسٹی خیبرپختونخوا کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے اظہارِ خیال
تقریب میں چیئرمین نیو ڈی آئی خان سٹی جہانگیر سیف اللہ خان، ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، نائب ناظمین اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم، چودھری عرفان یوسف، پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، چوہدری عرفان یوسف، فیصل حسین مشہدی (ایم ڈی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن)، راجہ زاہد محمود قادری، انجینئر ثناء اللہ خان، دانش افتخار، شکیل خان، خلیق شاہ سمیت معزز شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت کا احسان اور اسکی توفیق سے آج ہم ڈی آئی خان نیو سٹی میں منہاج یونیورسٹی کی بنیاد رکھ رہے ہیں جو کہ اس سٹی کے چیئرمین جہانگیر سیف اللہ کی بدولت ممکن ہوا۔ ڈی آئی خان کے اہلِ علاقہ کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ آج کا دن ڈی آئی خان کے مستقبل کا دن ہے، یہ منصوبہ خطے کے لوگوں کی تقدیر لکھے گا۔ یہ سوسائٹی مستقبل قریب میں پورے ڈویثرن کے دل کی حیثیت اختیار کر لے گا۔
اس وقت خیبر پختونخوا میں کُل 26 یونیورسٹیز سرکاری جبکہ 11 یونیورسٹیز غیر سرکاری ہیں، اس صوبے میں 1 کروڑ دس لاکھ نوجوان بستے ہیں۔ جس سے اس صوبے میں یونیورسٹیز کی ضرورت و اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اہلیانِ خیبرپختونخوا کا بھی حق ہے کہ وہ پاکستان کے دوسرے شہروں میں قائم جدید یونیورسٹیز جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کرے۔ ان تمام عوامل کے پیش نظر صرف حکومتیں اس تعلیمی فاصلے کو ختم نہیں کر سکتی بلکہ اس صورتحال میں پرائیویٹ سیکٹرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ بین الاقوامی تحقیق کے مطابق کسی خطے میں بسنے والے 1 لاکھ بیس ہزار بالغ افراد کیلئے 1 یونیورسٹی کا ہونا ضروری ہیں۔ اسی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے منہاج یونیورسٹی اس خطے میں قائم کی جا رہی ہے۔ یونیورسٹیز کا کام صرف ڈگریز مہیا نہیں کرنا بلکہ کردار سازی اسکی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں میں تشدد، ناانصافی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ اس وقت نہیں ہو سکا جب تک انہیں تعلیم کے ساتھ کردار سازی بھی فراہم نہ کی جائے۔ تربیت نوجوانوں میں انسانیت، اور باہمی تعاون کا جزبہ اور احساس ذمہ داری پیدا کرتی ہے۔
بدقسمتی سے آج ہمارے ادارے اس نہج کی تربیت سے نا آشنا ہو چکے ہیں جبکہ قرآنی احکامات کے مطابق تعلیم وہی ہے جو تربیت کے ساتھ مزین ہو۔ یہ اسی صورت ممکن ہے جب تعلیمی ادارہ جات تعلیم کے ساتھ تربیت کو بھی ترجیح دیں۔ دنیا بھر میں آج انجینیرنگ اور میڈیکل سمیت دیگر پروفیشنل شعبہ جات میں اخلاقیات کو بھی پڑھایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ 1980 میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے اس تحریک کی بنیاد تعلیم و تربیت پر رکھی۔ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے فرمایا میں اس قوم کو 100 علی گڑھ دوں گا جو اقبال و قائد کی امنگوں کی روشنی میں ملت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ آج منہاج القرآن سے وابستہ افراد کو دیکھ کر کر کوئی تعریف کرنے پر مجبور اس لیے ہوجاتا ہے کہ اہل منہاج اس ملک میں تربیت یافتہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن کے ادارہ جات میں امن پسندی، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور اخلاقیات محمدیہﷺ سے سرشار تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلباء و طالبات کو روحانی شعور فراہم کیا جاتا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایشیاء کی پہلی روبوٹک لائبریری، اقوام متحدہ کی ممبرشپ، مختلف قومی و بین الاقوامی ادارہ جات کے اشتراک کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ اسی تربیت کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے آج 8 نومبر کو ڈی آئی خان میں منہاج یونیورسٹی کی بنیاد پر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بے حد خوش ہوں کو شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ سے محبت رکھنے والے افراد کے علاقے میں منہاج یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے جس کے بعد آپ کو لاہور کی بجائے یہیں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ہوں گے۔ ہل علاقہ اس منصوبے کو اپنا منصوبہ سمجھتے ہوئے اس کی تکمیل میں بھرپور حصہ لیں اور کامیابی سے ہمکنار کریں۔ دعا ہے کہ یہ ادارہ خطے کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کرے گا اور ملک کو اس ادارے کی بدولت عظیم شخصیات فراہم کرے۔ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیو سٹی ڈی آئی خان جہانگیر سیف اللہ خان منہاج القرآن انٹرنیشنل حقیقی معنوں میں قوم و ملت کی فکری و علمی تربیت کا فریضہ انجام دے رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اہلِ علاقہ کے لیے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ انہیں منہاج یونیورسٹی کی صورت میں معیاری تعلیم کے ایک عظیم ادارے تک رسائی حاصل ہوگی،ملاقات میں پہاڑپور میں مختلف سماجی و تعلیمی منصوبوں کی ضرورت اور اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین نیو ڈی آئی خان جہانگیر سیف اللہ نے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور و صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو خیبرپختونخوا کی روایت لونگی کا تحفہ بھی پیش کیا۔








































تبصرہ