یومِ اقبال پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پیغام
حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ فقط اُمتِ محمدیہ کے نابغہ روزگار نہ تھے بلکہ دنیا کے دیگر خطوں کے اہلِ علم بھی آپ کے علم و فضل کے معترف اور آپ کی فکر و فلاسفی سے اِستفادہ کرتے ہیں۔ آپ نے اپنی شاعری اور نثر میں اُمتِ مسلمہ کو خودانحصاری کی منزل حاصل کرنے کی تحریک دی آپ کا فرمانا تھا کہ خودی ہی انسان کو باوقار بناتی ہے۔ آج اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہم ایک باوقار قوم بن جائیں تو ہمیں فکرِ اقبال سے رہنمائی لینا ہوگی۔










تبصرہ