اخلاقی بگاڑ نے معاشرے کو کمزور کر دیا: علامہ رانا محمد ادریس

روحانی اقدار کا احیا اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے
تحمل اور برداشت کے رویوں سے سوسائٹی کو معتدل بنانا ہو گا: نائب ناظم اعلیٰ
نوجوان نسل کا کردار سنوارنا وقت کا اہم ترین چیلنج ہے۔ جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

Allama Rana Muhammad Idrees Qadri

لاہور(5 دسمبر 2025) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی بگاڑ کی بنیادی وجہ اخلاقی کمزوری ہےاور موجودہ حالات میں اصل ضرورت کردار و اخلاق کی اصلاح ہے۔ روحانی اقدار کا احیا اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ تحمل اور برداشت کے رویوں سے سوسائٹی کو معتدل بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ جھوٹ، بدیانتی، وعدہ خلافی، غیبت اور معاشرتی بے حسی نے ہر سطح پر عدم اعتماد پیدا کر دیا ہے جب تک ہم اپنی زبان اپنے رویوں اور اپنے معاملات کو درست نہیں کرتے معاشرہ کبھی درست نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہاکہ رسول اکرم ؐ کو اللہ تعالیٰ نے حسن اخلاق کی تکمیل کےلئے بھیجا اور آج امت کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ ہم سنت نبوی ﷺ سے دور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھا مسلمان وہ ہے جس کے زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے، اگر ہم صرف اس ایک حدیث پر عمل کر لیں تو معاشرہ امن و محبت کا گہوارہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بچے گھر میں والدین سے، سکول و مدرسے میں اساتذہ سے کردار سیکھتے ہیں۔ والدین، اساتذہ اور علمائے کرام سب مل کر کردار سازی کی مہم کو مضبوط کریں۔

تبصرہ

Top