شہرِ اعتکاف 2026ء: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کا موضوع ’’اَلْفُتُوَّہ‘‘
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام سالانہ شہرِ اعتکاف 2026ء میں مُجَدِّدُ الْمِائَةِ الْحَاضِرَة حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے خطابات کا موضوع "اَلْفُتُوَّہ"ہے۔
اعتکاف 2026ء کا مقصد گم شدہ انسانی قدروں کو پھر سے زندہ کرنا، مادیت پرستی کے اس دور میں انسان کو پستی کی گہرائیوں سے نکال کر اخروی و اخلاقی وقار کی بلندی تک پہنچانے کے اصولوں کو سمجھنا۔ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ اپنے خطابات میں انسانی بگاڑ کی بنیادی وجوہات اور اسلامی اخلاقی و روحانی تعلیمات کی روشنی میں اس کی اصلاح کے طریقے بیان فرمائیں گے۔
یہ اعتکاف انسانِ کامل کے قرآنی تصور کی روشنی میں باطنی تربیت، اصلاحِ فکر و عمل اور خود احتسابی کا ایک نادر و منفرد موقع فراہم کرے گا۔ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی بابرکت سنگت و صحبت میں اس روحانی خلوت کے سفر میں شریک ہوں۔
رجسٹریشن کے لیے تحریکِ منہاج القرآن کی مقامی تنظیم سے رابطہ کریں انسانیت کی بحالی کا نسخہ اپنے ساتھ لے جائیں۔ آئیے پہلے خود کو بدلیں… دنیا خود بدل جائے گی۔









تبصرہ