تحریکِ منہاج القرآن دھریالہ جالپ کے زیرِاہتمام دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد

تحریکِ منہاج القرآن دھریالہ جالپ کے زیرِاہتمام ہاشمی مارکیٹ میں جاری 5 روزہ دروسِ عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ میاں عنصر مصطفوی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
علامہ میاں انصر مصطفوی نے ’’فلاحِ دارین کا راز‘‘ کے موضوع پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ دنیا و آخرت کی حقیقی کامیابی ایمانِ کامل، عملِ صالح اور اتباعِ سنتِ نبوی ﷺ میں مضمر ہے۔ انہوں نے باعمل زندگی، اخلاقِ حسنہ اور دینی وابستگی کو فلاحِ دارین کے بنیادی ستون قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز اور فتنوں سے نجات اسی صورت ممکن ہے جب انسان اپنی زندگی کو تعلیماتِ قرآن کے مطابق ڈھال لے اور عملی طور پر دین کو اپنائے۔
نشست ایسی و سماجی شخصیات، علماء و مشائخ اور تحریکِ منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔














تبصرہ