پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نولکھا پریسبیٹیرین چرچ کے زیرِاہتمام تقریب میں خصوصی شرکت و خطاب

مورخہ: 25 مارچ 2026ء

Prof Dr Hussain Qadri Interfaith Unesco Nou Lakha

یونیسکو چیئر منتخب ہونے پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نولکھا پریسبیٹیرین چرچ کے زیرِاہتمام منعقدہ 25ویں سالانہ بین المذاہب عید پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام مذہبی اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے اور پاکستان تمام اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل گزشتہ تین دہائیوں سے دنیا بھر میں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کر رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نوعیت کی بین المذاہب تقاریب پاکستان کے مثبت اور پُرامن تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گزشتہ 25 برسوں سے تسلسل کے ساتھ بین المذاہب تقاریب کے انعقاد پر ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پاکستان کی پہلی یونیسکو چیئر منتخب ہونے پر خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پر ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل، بشپ آزاد مارشل، فادر آصف سردار، بشپ منورمل، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سُہیل احمد رضا، لیاقت بلوچ، حافظ طاہر محمود اشرفی، سینیٹر کامران مائیکل، ایم پی اے طارق گِل، مفتی عاشق حسین، علامہ شکیل الرحمن، فادر نقاش، ریورنڈ عمانیول کھوکھر، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، ساجد کرسٹوفر، قاری خالد محمود، قاسم علی قاسمی، عاصم مخدوم، علامہ غلام عباس شیرازی، محمود غزنوی اور ایڈمنسٹریٹر پریسبٹرین چرچ آف گوجرانوالہ سمیت مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔

تبصرہ

Top