صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریا کے صدر محسن شفیق کی والدہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القران انٹرنیشنل وکٹوریا کے صدر محسن شفیق کی والدہ ماجدہ کی نمازِ جنازہ جامع المنہاج ٹاون شپ لاہور میں پڑھائی اور مرحومہ کے لیے بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے محسن شفیق اور مرحومہ کے دیگر اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ نمازِ جنازہ میں جی ایم ملک، میاں زاہد اسلام، پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، عبدالرحمن ملک، شکیل احمد طاہر، کرنل ر مبشر اقبال، احسن ارشاد، شعیب طاہر، اقبال باجوہ، قاری ریاست علی چدھڑ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، و دیگر رہنماؤں اور منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔


















تبصرہ