تحریک منہاج القرآن شمالی خیبر پختونخوا کے تنظیمی اجلاس میں نئی ذمہ داریاں تفویض

اجلاس میں صاحبزادہ پیر سعید حسین القادری، چوہدری عرفان یوسف اور علامہ عبدالحئی علوی کی خصوصی شرکت

Northern KPK Organizational Meeting

نوشہرہ: سرپرست تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا صاحبزادہ پیر سعید حسین القادری کی زیر صدارت تحریک منہاج القرآن شمالی خیبر پختونخواہ کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ صاحبزادہ پیر سعید حسین القادری نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا کی سرپرستی کی ذمہ داری تفویض پر شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک منہاج القرآن کو مزید فعال اور منظم بنایا جائے گا۔

نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خیبر پختونخوا و گلگت بلتستان چوہدری عرفان یوسف نے تنظیمی اہداف کے حصول، مؤثر حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ اس موقع پر علامہ عبدالحی علوی نے "احساسِ ذمہ داری" کے موضوع پر خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کارکنان کو اپنی ذمہ داریوں کی کامل ادائیگی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے اور پروفیسر بخت زمان، پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور اور علامہ مفتی احمد صیاب جنیدی کو بالترتیب صدر، ناظم اور ناظمِ دعوت تحریک منہاج القرآن شمالی خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں تفویص کی گئیں۔

اجلاس میں مختلف تحصیلوں سے صدور اور ناظمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اختتام پر ملک و ملت سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

Northern KPK Organizational Meeting

تبصرہ

Top