تحریکِ منہاج القرآن بہاولنگر کے زیرِاہتمام ذکرِ شہادتِ امام حسینؑ کانفرنس و حلقۂ درود و فکر کی 100ویں تقریبِ کا انعقاد

مورخہ: 22 جون 2026ء

100th-Halaqa-E-Durood-O-Fikr-And-Zikr-E-Imam-Hussain-Conference-Held-In-Mcleod-Ganj-Bahawalnagar 2026

میکلوڈ گنج (بہاول نگر): تحریک منہاج القرآن تحصیل میکلوڈ گنج ضلع بہاول نگر کے زیرِاہتمام ذکرِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام اور حلقۂ درود و فکر کی 100ویں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شہدائے ماڈل ٹاؤن اور مفتی اعظم منہاج القرآن شیخ القرآن والحدیث علامہ مفتی عبد القیوم خان ہزارویؒ کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ان کے درجاتِ بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب میں ناظمِ تنظیمات تحریک منہاج القرآن ڈویژن بہاولپور حافظ محمد وقار قادری اور ڈویژنل ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ ارشاد ذیشان قادری نے خصوصی شرکت و خطابات کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السلام، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں، دینی خدمات اور ان کے پیغام پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ امام حسینؑ کی قربانی حق، صداقت اور دینِ اسلام کی سربلندی کا لازوال استعارہ ہے، جبکہ شہدائے ماڈل ٹاؤن اور مفتی عبد القیوم خان ہزارویؒ کی خدمات تحریک منہاج القرآن کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔

تقریب کے اختتام پر حلقۂ درود و فکر کے 100 کامیاب پروگرامز کے انعقاد پر میزبانانِ محفل، شرکاء اور عہدیداران کی خدمات کے اعتراف میں تحریک منہاج القرآن میکلوڈ گنج کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

تقریب میں سیکرٹری کوآرڈینیشن ڈویژن بہاولپور غلام محی الدین، سرپرست منہاج القرآن بہاول نگر ڈاکٹر ظفر اقبال، سینئر رہنما تحریک منہاج القرآن بہاول نگر ڈاکٹر شاہد نواز بھنڈارا، فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن علامہ سید عبد الرسول شاہ، پروفیسر جاوید اقبال اویسی، ضلعی صدر بہاول نگر ڈاکٹر راؤ عبد اللطیف، صدر منہاج القرآن میکلوڈ گنج رائے محمد اکرم سمیت علمائے کرام، عہدیداران، کارکنان اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top