شہر اعتکاف 2007ء : پانچواں دن (اعتکاف ڈائری)

شہر اعتکاف سے ۔۔۔۔۔۔ ایم ایس پاکستانی

رحمتوں، برکتوں اور کیف و مستی کے لمحات میں شہر اعتکاف کے پانچویں دن کا آغاز بھی حسب معمول نماز تہجد و فجر سے ہوا۔ روزانہ نماز فجر کے بعد ہزاروں معتکفین اپنی اپنی صفوں میں بیٹھ کر ہی اشراک کے نوافل کے وقت کا انتظار کرتے ہیں۔ اس دوران معتکفین کے انفرادی معمولات سے ماحول اور بھی روحانی منظر پیش کر رہا تھا۔ تلاوت قرآن پاک اور ذکر و اذکار کے ساتھ مسجد کا اندرونی ہال اور بیرونی صحن میں بھی ایک روح پرور منظر تھا۔

آج نماز ظہر کے بعد قاری سعید رضا بغدادی نے معتکفین کو حسب معمول عرفان القرآن کلاس کا درس دیا۔ اس میں وہ تمام معتکفین کو ایک کلاس کے ماحول میں قرآن پاک کی قرات سکھاتے ہیں۔ اس سے قبل ان کی حالیہ شائع ہونے والی تجوید پر ایک جامع کتاب عرفان التجوید بھی بہت مقبول ہو رہی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر یہ قرآن فہمی کا عظیم مشن ہے۔ جس کے لئے حافظ سعید رضا بغدادی اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ ان کے درس میں ہزاروں معتکفین شامل ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے اہم سرگرمی شیخ الاسلام کے ساتھ وی آئی پی مہمانوں کا افطار تھا۔ اس کا آغاز نماز عصر کے بعد معزز مہمانوں کی آمد سے ہوا۔ شیخ الاسلام کے اعتکاف والے کمرے کے سامنے منعقدہ اس افطار میں شیخ الاسلام 5:22 پر تشریف لائے۔ ان کی آمد سے قبل تمام معزز مہمان اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ چکے تھے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تمام معزز مہانوں کے پاس جا کر خود ان کو خوش آمدید کہا اور ان سے مصافحہ کیا۔ معزز مہمانوں کے نام یہ ہیں:


  • آقائے رضا الطیفی (قونصلیٹ جنرل ایران)
  • میاں افضل حیات (سابق وزیر اعلی پنجاب)
  • ڈاکٹر فرید احمد پراچہ (ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی)
  • خواجہ محمد جنید (سابق کپتان و اولمپین قومی ہاکی ٹیم)
  • عطاء الرحمن (سابق ٹیسٹ کرکٹر)
  • محمد طاہر خان (مینجر الائیڈ بینک)
  • مشتاق حسین جعفری
  • سید نوبہار شاہ (صدر شیعہ پولٹیکل پارٹی)
  • میاں اسلم اقبال (صوبائی وزیر سیاحت پنجاب)
  • چوہدری اعجاز (ایم این اے)
  • بابر محمود (صدر انجمن تاجران خدمت گروپ ہال روڈ )
  • میاں محمد سعید (سینئر وائس چیئرمین تحریک استقلال)
  • ادیب جاویدانی (چیئرمین پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ)
  • خادم حسین قیصر ایڈوکیٹ (ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل پنجاب)
  • ڈاکٹر اویس فاروقی (صدر فوکس پاکستان)
  • ظفر اقبال بھٹی (ایڈیشنل سیشن جج)
  • پرویز اقبال گوندل (ممبر پنجاب بار کونسل)
  • ڈاکٹر ایس اے حسین (جج)
  • فیصل ندیم بیگ (صاحبزادہ فلمسٹار ندیم)

ان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے دیگر معزز مہمان بھی اس افطار ڈنر میں شامل تھے۔ تمام معزز مہمانوں کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈوکیٹ، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم میڈیا ڈاکٹر شاہد محمود اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام نے فرداً فرداً ملاقات کے بعد اجتماعی طور پر بھی تمام معزز مہمانوں کو بھی خوش آمدید کہا۔ اس دوران جیو ٹی وی کی ٹیم شہر اعتکاف پر ڈاکومنڑی کوریج کے لیے موجود تھی۔ اس موقع پر افطار سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین خواجہ محمد جنید نے شیخ الاسلام کو تحریک منہاج القرآن کی لائہ ممبر شپ کا فارم پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے سامنے تحریک میں باقاعدہ شمولیت اور تاحیات رفاقت لینے کا بھی اعلان کیا۔ شیخ الاسلام نے ان سے فارم وصول کرنے کے بعد انہیں خصوصی مبارکباد دی۔ افطار ڈنر کے لیے پرتکہ کھانوں کا اہتمام تھا۔ شیخ الاسلام نے معزز مہمانوں کے ساتھ افطار کیا۔ اس کے بعد شیخ الاسلام نے تمام معزز مہمانوں کے ہمراہ نماز مغرب اکٹھی ادا کی۔

نماز مغرب کے بعد شیخ الاسلام کی ہدایت پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر قائدین نے تمام معزز مہمانوں کو مسجد کے صحن میں لے جا کر شہر اعتکاف کا ایک نظارہ کروایا۔ اس موقع پر ہزاروں معتکفین کی موجودگی میں خواجہ محمد جنید نے تحریک منہاج القرّآن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ہم شیخ الاسلام سے اس وجہ سے محبت کرتے ہیں کہ یہ حضور صلی اللہ علیہ والہ کے عاشق ہیں۔ میں تحریک منہاج القرآن میں شمولیت پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس وقت دنیا میں دو ٹیموں کا میچ ہے جس میں ایک اہل دین اور دوسری ابلیس کی ٹیم ہے۔ اللہ کا بہت شکر ہے کہ آپ سب شیخ الاسلام کی قیادت میں اہل دین کی ٹیم میں شامل ہے اور ان شاء اللہ یہی ٹیم جیتے گی۔ دریں اثناء پنجاب کے سابق وزیراعلی میاں افضل حیات نے بھی تحریک منہاج القرآن کی لائہ ممبر شپ حاصل کی اور شیخ الاسلام کو اپنا فارم پیش کیا۔

اس موقع پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خواجہ جنید کو تحریک کی تاحیات رفاقت حاصل کرنے پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ نماز مغرب کے بعد شیخ الاسلام کی ہدایت کے مطابق تمام معزز مہانوں میں عرفان القرآن کا نسخے بطور تحائف تقسیم کیے گئے۔

شب 11:10 بجے شیخ الاسلام نے اپنے خطاب سے قبل عالمی میلاد کانفرنس 2008ء کے انعقاد کے حوالے سے معتکفین سے مشاورت کی۔ اس مشاورت میں سب سے پہلے شیخ الاسلام نے تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے فیصلے کے مطابق یہ قرار داد پیش کی کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عالمی میلاد کانفرنس 2007ء میں لاکھوں کی تعداد نے شرکت کی اس سے زیادہ لوگ جگہ نہ ملنے کے باعث اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ یہ بات ڈی ائی جی پنجاب پولیس اور سیکیورٹی کے حوالے سے معمور ان کی اعلی سطحی ٹیم نے شیخ الاسلام کو عالمی میلاد کانفرنس کے بعد ایک ملاقات میں بتائی۔ لہذا اب اگر آئندہ سال سے عالمی میلاد کانفرنس کا پروگرام مینارہ پاکستان لاہور میں کرنے کی بجائے صوبہ پنجاب میں چار مختلف شہروں میں بیک وقت کر دیا جائے۔ یا پھر صرف لاہور میں ہی ایک مرکزی پروگرام ہونا چاہیے۔ اس مشاورت پر تین بار ووٹنگ اوپن کروائی گئی جس میں تمام معتکفین نے حصہ لیا۔ اس کے مطابق یہ فیصلہ طے ہوا کہ عالمی میلاد کانفرنس 2008ء صوبہ پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد، روالپنڈی کے علاوہ سندھ میں الگ منقد ہو گی۔ اس میں مرکزی پروگرام جو لاہور میں ہو گا اس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خود شرکت کریں گے۔ باقی شہروں میں ہونے والی کانفرنسز میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حسین محی الدین قادری اور دیگر قائدین تحریک بھی شرکت کریں گے۔ یہ چاروں پروگرام کیو ٹی وی وقفے وقفے سے براہ راست پیش کرے گا۔ شیخ الاسلام کے خطاب کو تمام چاروں میلاد کانفرنسز میں بڑے بڑے پروجیکڑز کے ذریعے براہ راست دکھایا جائے گا۔ متفقہ مشاورت کے بعد اس فیصلے کا اعلان شیخ الاسلام نے شب 11:28 پر کر دیا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ تحریک کی ایگزیکٹو کونسل حتمی فیصلہ کرنے کے بعد ہی باقاعدہ اس کا اعلان کرے گی۔ شیخ الاسلام نے اس مشاورت کے بعد اپنا خطاب شروع کیا اور اس کے بعد محفل قرات سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

Top