رپورٹ درس قرآن کامونکی

رپورٹ : محمد اسماعیل، انعام چشتی

تحریک منہاج القرآن کامونکی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا پہلا پروگرام مورخہ 13 دسمبر 2007ء کو منعقد ہوا جس کی صدارت سینئر نائب امیر تحریک منہاج القرآن پیر سید خلیل الرحمٰن چشتی آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف نے کی جبکہ قاری ریاست علی چوہدری نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب، علامہ محمد اعجاز سندھو، محمد سلیم قادری اور حاجی محمد شفیق قادری کے علاوہ بہت سی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ جن میں علامہ بشیر احمد غازی امیر جماعت اہلسنت کامونکی، علامہ حافظ محمد یوسف سیالوی مرکزی جامع مسجد نے غلہ منڈی کامونکی، علامہ محمد بشیر قادری ناظم جماعت اہلسنت کامونکی، میاں عبدالرشید صدر جمیعت علمائے پاکستان، چوہدری محمد یاسر رامے سابق ڈپٹی سپیکر ضلع کونسل گوجرنوالہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء، وکلاء، اساتذہ، طلبہ اور خواتین نے شرکت کی۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس نے تحریک منہاج القرآن کامونکی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ جن مسائل سے دو چار ہے جن میں معاشرتی، معاشی، سیاسی اور تہذیبی مسائل ہیں، ان مسائل کا حل صرف اور صرف قرآن مجید صحیفہ انقلاب ہے اور اس کا نزول اللہ رب العزت نے اپنے محبوب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب انور پر نازل فرمایا ہے اور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآن کے نور سے امت کو نوازا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پر عمل صاحب قرآن نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے بغیر ممکن نہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی سے قرآن کا نور دلوں کو منور کرتا ہے اور تحریک منہاج القرآن اسی نہج پر کام کر رہی ہے۔ آج پوری دنیا میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اسی مشن کی تکمیل کے لئے کام کر رہے ہیں۔

پروگرام کی نقابت ناظم منہاج القرآن یوتھ لیگ کامونکی انعام چشتی اور راقم (محمد اسماعیل) نے کی۔ جبکہ پروگرام کے انعقاد میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اہلسنت یوتھ لیگ نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top