تحریک منہاج القرآن تحصیل میر پور آزاد کشمیر

مورخہ: 14 مارچ 2009ء
موثر شخصیات کو تحریک کا رفیق بنانے کی مہم کے سلسلے میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے میرپور کا خصوصی وزٹ کیا۔ ان کے ساتھ جناب بلال مصطفوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان بھی تھے۔ اس موقع پر پروفیسرز، ٹیچرز، انجینئرز، وکلا، تاجر اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی ان سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں پروفیسر محمد طفیل ملک چیئرمین شعبہ کمیسٹری گورنمنٹ کالج میرپور، سید محمود حسین بخاری سینئر نائب صدر تحریک اسلامی پاکستان، پروفیسر سعید احمد، پروفسیر نصیر احمد، ڈاکٹر وسیم احمد کلاسیکل آئی سرجن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور، پروفیسر محمد صدیق مرزا، پروفیسر محمد خالد چودھری، پروفیسر عبدالرزاق، پروفیسر مسعود احمد چودھری، پروفیسر مشتاق احمد ساقی، پروفیسر اکبر فیروز، پروفیسر قدیر احمد، محمد اقبال صدر معلم گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول نمبر 2 میرپور، محمد یاسین آسی صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول ڈھیری تھوتھال میرپور، محمد عقیل ایڈووکیٹ، مشہور سیاسی و سماجی شخصیات چودھری محمد رمضان وائس چیئرمین مرکزی کمیٹی میرپور، چودھری محمد طفیل، فاروق اختر قریشی سابق کونسلر و سیکرٹری جنرل انجمن تاجران میرپور، چودھری ریاست علی، چودھری محمد بنارس، چودھری خطاب، ملک مہربان، حاجی محمد ایوب، حاجی محمد عارف، محمود حسین مغل، چودھری محمد علی، چودھری عبدالشکور، چودھری ناظم حسین، انجینئر محمد ممتاز چغتائی، محمد آصف، چودھری محمد حنیف صدر منہاج فاؤنڈیشن میرپور اور مرزا وجاہت بیگ سیکرٹری جنرل آل آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز اونرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔

ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن کا تعارف انتہائی خوبصورت انداز میں کرایا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کلی زوال کا شکار ہے اور شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت کو اس زوال سے نکالنے کیلئے جو نسخہ تجویز کیا ہے اس میں عشق و محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، تصوف و روحانیت کا احیاء اور تجدید و اقامت دین شامل ہیں۔ گزشتہ تین سو سال کی تاریخ میں امت مسلمہ کے زوال کو عروج میں بدلنے کیلئے کسی نے اتنا جامع حل آج تک پیش نہیں کیا۔

ناظم اعلیٰ نے مہمانوں کو تحریک منہاج القرآن کا دست و بازو بننے کی دعوت دی۔ آخر میں سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ جس میں ناظم اعلیٰ نے سوالات کے انتہائی مدلل جوابات دیئے۔ اس موقع پر قائدین تحریک منہاج القرآن پروفیسر رشید صدیقی نائب امیر کشمیر، محمد ظفر اقبال ظاہر ناظم کشمیر، محمد امتیاز صدر میرپور، محمد الیاس ملنگی، محمد لطیف غوث، مظہر حسین قادری، مصور حسین، محمد اکرام اظہر، راجہ محمد خورشید قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ ممتاز روحانی شخصیت سید نور محمد شاہ کی پر سوز دعا اور پر تکلف عشائیہ سے یہ پروقار تقریب اختتام کو پہنچی۔

عالمی سفیر امن کا نفرنس

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی عالمی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے عظیم الشان عالمی سفیر امن کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس کی صدارت محمد ظفر اقبال طاہر ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر نے کی جبکہ مہمان خصوصی علامہ ظہیر احمد نقشبندی مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن پاکستان تھے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ ممتاز شخصیات میں سید محمود حسین شاہ بخاری سینئر نائب صدر تحریک اسلامی پاکستان، محمد ریاض عالم ایڈووکیٹ چیئرمین تحریک تحفظ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی پرنسپل انسٹیٹیوٹ آف ہائر اسلامک سٹڈیز کھڑی شریف، حاجی غلام رسول عوامی صدر مرکزی میلاد کمیٹی میرپور، پروفیسر محمد طفیل، پروفیسر بشارت علی چودھری، مرزا وجاہت بیگ سیکرٹری جنرل آل آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز اونرز ایسوسوی ایشن آزاد کشمیر شامل تھے۔

محمد امتیاز صدر تحریک میرپور نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کی فکری، عملی کاوشیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اسلام کے حقیقی پیغام امن و محبت کی خوشبو پھیلا رہی ہیں۔

مہمان خصوصی صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن پاکستان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو اس دور کا مجدد ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اللہ تعالی نے مجدد کو دور جدید کے مطابق ظاہری و باطنی اور دینی و دنیوی علوم سے آراستہ کر کے بھیجا ہے۔ تاکہ وہ نئے فتنوں کا قلع قمع کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام اپنی تحریروں اور تقریروں کے ذریعے پیار و محبت اور امن کا درس دے رہے ہیں۔

محمد ریاض عالم ایڈووکیٹ چیئرمین تحریک تحفظ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگردوں کو قرآن و حدیث پر مکمل عبور حاصل ہے۔

سید محمود حسین شاہ بخاری سینئر نائب صدر تحریک اسلامی پاکستان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جس طرح خلوص کے ساتھ دین کی خدمت کر رہے ہیں ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ ان کی تحریروں اور تقریروں کو حق کی تلاش کیلئے پڑھنا اور سننا چاہیے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی پرنسپل انسٹیٹیوٹ آف ہائر اسلامک سٹڈیز کھڑی شریف نے کہا کہ اکابرین کی راہوں پر چلنے کا نام طاہر القادری ہے۔ منہاج القرآن کا یہی پیغام ہے کہ جس راستے پر ہمارے اولیاء و صلحاء اور اسلاف چلے ہیں ہم بھی اسی راستے پر چلیں۔ اولیاء و صلحاء اور اسلاف کا راسہ قرآن و سنت کا راستہ ہے۔

مرزا وجاہت بیگ سیکرٹری جنرل آل آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز اونرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے کہا کہ اس دور میں ہمیں شیخ الاسلام کی سنگت اختیار کرنے سے صحیح راستہ مل سکتا ہے۔ شیخ الاسلام کی شبانہ روز محنت کا مقصد عالم انسانیت کے امن، اسلام کی سربلندی اور نشاۃ ثانیہ کی باز یافت ہے۔ محمد ظفر اقبال طاہر ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مجدد وقت ہیں ان کے مشن کی کامیابی پوری امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ جو لوگ اس وقت ان کی کوششوں کا ساتھ نہیں دے رہے انہیں اپنی سوچوں کو بدلنا ہو گا۔ پروفیسر بشارت علی چودھری ناظم یوتھ میرپور نے ترانہ پیش کر کے عالمی سفیر امن کو خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر ممتاز علمی و روحانی شخصیت پیر سید نصیر الدین نصیر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ پرسوز دعا کے بعد مہمانوں کی تواضع کے ساتھ یہ پر وقار تقریب اختتام کو پہنچی۔

قائد ڈے کی تقریبات

تحریک منہاج القرآن میرپور کے سیکرٹریٹ، منہاج ماڈل سکول اور منہاج گرلز ماڈل سکول میرپور میں قائد ڈے کی الگ الگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ میرپور سیکرٹریٹ میں قائدین تحریک اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ درود پاک کی صداؤں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازیء عمر اور مشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ حاضرین کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ منہاج ماڈل سکول اور منہاج گرلز ماڈل سکول میرپور کی تقریبات میں طلبہ و طالبات کے درمیان تحریک اور قائد تحریک کے حوالے سے کوئز، تقاریر، شاعری اور ٹیبلو کے مقابلہ جات ہوئے۔ حاضرین نے خوب داد دی۔ قائدین تحریک، مہمانوں اور طلبہ و طالبات نے کیک کاٹے اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور تحریک منہاج القرآن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ان تقریبات میں ناظم کشمیر محمد ظفر اقبال طاہر، نائب امیر کشمیر پروفیسر محمد رشید صدیقی، صدر تحریک میرپور محمد امتیاز، محمد لطیف غوث، محمد اکرام اظہر، محمد الیاس ملنگی، محمد مظہر حسین، مصور حسین، قاضی محمد عارف، محترمہ رضیہ سلطانہ، محترمہ شہزانہ الیاس، محترمہ رخسانہ امتیاز، محترمہ گل تاج بیگم، محترمہ کبریٰ نثار، محترمہ صفیہ امتیاز پرنسپل ادارہ اور دیگر خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

رپورٹ : حافظ احسان الحق (ناظم تحریک میرپور)

تبصرہ

Top