مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر میں تحریک منہاج القرآن کے شب و روز

تقریبات قائد ڈے

طویل سکوت کے بعد 19 فروری 2009ء کا تاریخ ساز دن خطہ کشمیر کے دارالخلافہ میں تحریک منہاج القرآن بہار لے کر طلوع ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں العمر ماڈل پبلک سکول مظفر آباد میں شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء اور قائدین نے شرکت فرمائی۔ اہل اسلام کے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو انکی بین الاقوامی سطح پر دعوت دین اور فروغ امن کی کاوشوں پر ہدیہ تبریک پیش کیا گیا۔ قائد برتھ ڈے کیک کاٹا گیا۔ درود و سلام اور دعا کے ساتھ یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔ اس تقریب کے انعقاد کے سلسلہ میں غیر معمولی خدمات پر جناب اقبال بٹ، میاں عبدالرزاق قادری (ناظم مظفر آباد)، خواجہ عبدالرحمان، عتیق یاسر، ویمن لیگ مظفر آباد کی عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔

تحریک منہاج القرآن ورکرز کنونشن / تربیتی کیمپ کا انعقاد

مورخہ 22 فروری 2009ء مظفر آباد کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ تقریباً 15 سال بعد 200 سے زائد عہدیداران، رفقاء، منہاجین، علماء کونسل اور ویمن لیگ کی ممبران نے شرکت کی۔ کنونشن کی صدارت امیر کشمیر پیر سید ابرار سرور شاہ نے فرمائی۔ کنونشن کی تین نشستیں ہوئیں۔ پہلی نشست میں مقامی قیادت کے خطبات اور تعارف ہوا، دوسری نشست میں ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، عبدالقادر قادری، قمر جاوید ملک اور حاجی محبوب نے مختلف تنظیمی امور پر گفتگو فرمائی۔ ڈویژنل سرپرست ویمن لیگ پروفیسر ثروت اقبال، نائب امیر و کوآرڈینیٹر مظفر آباد ڈویژن عبدالحمید چشتی نے سپاس عقیدت پیش کیئے اور اظہار تشکر فرمایا۔ تیسری نشست میں قمر جاوید ملک نے مقامی عہدیداران کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے گفتگو فرمائی۔ کنونشن کے اختتام پر امیر کشمیر پیر سید ابرار سرور شاہ اور شرکائے کنونشن کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا گیا۔

مظفر آباد میں استقبال جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقریب

بارہ (12) ربیع الاول 1430 ہجری کو اپراڈہ، مظفر آباد میں جشن عید میلاد البنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کا استقبال کرنے اور جشن عید میلاد البنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر اپراڈہ میں ٹی وی پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب نشر کیا گیا۔ مابعد عید میلاد البنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کا استقبال کیا گیا اور اہم لوگوں تک تحریک کا تعارفی لٹریچر پہنچایا گیا۔ کیمپ کی آرگنائزیشن میں عبدالصمد چشتی خواجہ جاوید کریم، احسن شریف قریشی، میاں عبدالرزاق قادری، راجہ اور شکیل خان نے اہم خدمات سر انجام دیں۔

تبصرہ

Top