منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام آل پاکستان تقریری مقابلہ جات 2009ء

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے امسال 2009ء میں منہاج سکولز کے درمیان "آل پاکستان تقریری مقابلہ جات" کروائے جو ضلعی سطح پر مورخہ 19 جنوری 2009ء کو انعقاد پذیر ہوئے۔ ان تقریری مقابلہ جات کیلئے دو موضوعات کا انتخاب کیا گیا تھا، ایک پرائمری سطح تک کیلئے جس کا موضوع "قائد انقلاب کا بچپن" اور دوسرا مڈل و ہائی سطح تک کے طلبہ کیلئے جس کا موضوع "شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمی خدمات" تھا۔ یہ مقابلہ جات جہاں ایک طرف طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، ان کے اندر موثر اظہار خیال اور خود اعتمادی جیسی صفات پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئے وہاں ان کو اپنے قائد بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن اور چیئرمین منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حالات زندگی اور ان کے عظیم کارناموں سے روشناس ہونے کا موقع میسر آیا۔ منہاج سکولز کے درمیان ضلعی سطح پر ہونے والے میں تقریری مقابلہ جات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا مرکزی سطح پر مقابلہ کروایا گیا۔ جس کا انعقاد مورخہ 2 فروری 2009ء بروز پیر صفہ ہال میں کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، حافظہ ام حبیبہ MMS گرلز بغداد ٹاؤن لاہور نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ بعد از تلاوت کلام مجید نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی جس کی سعادت منہاج ماڈل سکول گرلز کی طالبہ طاہرہ نواز نے حاصل کی۔ کمپیئرنگ کے فرائض علی وقار قادری نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر مہمانوں کے استقبال کے لئے سکوارڈ دستہ کے فرائض ایم ایم ایس مانگا منڈی لاہور کے طلبہ نے انجام دیئے۔

ایم ڈی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پروفیسر محمد شاہد لطیف نے استقبالیہ کلمات ادا کئے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پروگرام کے انعقاد کی مقصدیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہی طلبہ فکر قائد کے وارث ہیں اور یہی طلبہ مشن کے عظیم مجاہد ثابت ہونگے۔ اس کے بعد آل پاکستان پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا گیا اور ان کو انعامات دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔ مہمان خصوصی مشیر گورنر صفدر بٹ، ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ڈپٹی ڈیو ضلع لاہور کلثوم رفیع نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔

مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبہ میں سے پہلی پوزیشن ایم ایم ایس سانگلہ ہل ننکانہ، پرائمری کے طالبعلم محمد شاہ زمان، ایم ایم ایس بغداد ٹاؤن، لاہور، مڈل کے محمد عمر مصطفےٰ، ایم ایم ایس حویلی لکھا، اوکاڑہ، ہائی کے محمد زین العابدین جبکہ دوسری پوزیشن میں ایم ایم کامرہ کینٹ، پرائمری کے حماد علی، ایم ایم ایس پنن وال، جہلم، مڈل کی کرن کائنات اور ایم ایم ایس چاہواں، راولپنڈی، ہائی کی سارا نوشین نے حاصل کی، اسی طرح تیسری پوزیشن میں ایم ایم ایس بوائز کوٹ مومن، سرگودھا، پرائمری کے طالبعلم ثقلین امیر، ایم ایم ایس پپلاں، میانوالی، مڈل کے طلحہ رفیق اور ایم ایم ایس بغداد ٹاؤن، لاہور، ہائی کے محمد ساجد عباسی نے حاصل کی جنہیں انعامات سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ بہترین کارکردگی دکھانے والے پرنسپلز، ADEs اور صدر MEC کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ ایم ایم ایس کامرہ کینٹ کی ٹیچر نسرین شاہین کو عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا۔

اس کے بعد ایم ایم ایس گرلز بغداد ٹاؤن لاہور کی طالبات نے بہت خوبصورت انداز میں تحریکی نغمہ ’’اے میرے مہرباں عظمتوں کے نشاں طاہرالقادری طاہرالقادری‘‘  پیش کیا۔ ایم ایم ایس بھوپال والا کے طلبہ نے صوفیانہ کلام تیرے رنگ رنگ اپنے خوبصورت انداز میں پڑھا جس کو تمام حاضرین نے نہایت سراہا۔

آخر میں ایم ڈی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ اسی طرح یہ تقریب دعائے خیر سے اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ

Top