تقریب درسِ عرفان القرآن گلبرگ لاہور

مورخہ: 10 مئی 2009ء

رپورٹ : محمد شجاعت

تحریک منہاج القرآن مکہ کالونی (گلبرک، لاہور) کے زیر اہتمام سعید شادی ہال میں درسِ عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز بروز اتوار صبح 9:00 بجے تلاوت قرآنِ مجید سے ہوا۔ بعد ازاں نعت خواں حضرات نے آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ تحریک منہاج القران (مرکز) سے آئے ہوئے مہمان مقرر فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور علامہ حافظ محمد آصف قادری نے ’’عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کے حوالے سے آیات قرآنیہ کی روشنی میں گفتگو فرمائی۔ انہوں نے آخر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے پوری دنیا میں سازشیں ہو رہی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اُمت مسلمہ اسلام کی اصل روح کو اُجاگر کرے اور قرآن سے ٹوٹے ہوئے تعلق کو بحال کرے اور اپنا مرکز و محور ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بنا لے تاکہ امت مسلمہ پھر عروج کی طرف گامزن ہو۔ یہی تحریک منہاج القرآن کا پیغام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا درد ہے۔

اس تقریب میں خواتین و حضرات کے علاوہ علاقے کی مشہور سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس خوبصورت تقریب کا اختتام تحائف کی تقسیم اور دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top