یوم اقبال پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین کی مزار اقبال پر حاضری

حکیم الامت شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 133ویں یوم پیدائش کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں 9 نومبر 2009ء کو مزار اقبال پر حاضری دی۔ ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ناظم اجتماعات جواد حامد، ناظم بین المذاہب رواداری سہیل احمد رضا، شہزاد رسول قادری، افتخار بخاری، بلال مصطفوی اور دیگر مرکزی قائدین بھی وفد میں شامل تھے۔ وفد نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وفد کی طرف سے یہاں کلام اقبال ترنم کے ساتھ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی فکر نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک تحریک دی جس سے آزادی ملی۔ آج اسی تحریک اور پیغام کو عام کر کے ہمیں اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے جس خودی کا درس دیا تھا وہ خودی قرآن پاک سے ماخوذ ہے۔ اس لیے آج ہمیں فکر اقبال کو سمجھتے ہوئے اس پر عمل بھی کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر شاعر مشرق کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

تبصرہ

Top