دوسرا عرفان القرآن کورس قنطار کالج راولپنڈی

مورخہ 25 اکتوبر 2009 کو فیڈرل قنطار کالج راولپنڈی میں دوسرے عرفان القرآن کورس کا افتتاح ہوا کورس کے افتتاح پر ایک شاندار پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد عتیق الرحمٰن صاحب نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ملک عامر سلطان ناظم دعوت پی پی۔9  راولپنڈٰی نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مداح سرائی کی۔ اس کورس کے معلم جناب غلام ربانی صاحب نے کورس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں نہایت عمدہ انداز میں حاضرین کو بریف کیا۔ آخر میں مرکز کے خصوصی نمائندہ مرکزی نائب ناظم دعوت و انچارج عرفان القرآن کورس جناب محترم حافظ محمد شریف کمالوی صاحب نے نہایت ہی خوبصورت انداز، عام فہم زبان میں کورس کا مکمل تعارف اسکی اہمیت افادیت اور خصوصیت کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔

تبصرہ

Top