جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

مورخہ 13 جنوری 2010ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد نے محترم جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی صدارت صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی (مرکزی امیر تحریک) نے کی جبکہ وفد کے بقیہ افراد میں شیخ زاہد فیاض (قائمقام ناظم اعلی)، جی ایم ملک (ناظم امور خارجہ)، محمد جواد حامد (ناظم اجتماعات)، محمد شاہد لطیف (ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی)، حاجی محمد اسحٰق اور انعام اللہ خان شامل تھے۔

وفد نے جسٹس خلیل الرحمان رمدے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کے بھائی میاں اسد الرحمٰن (سابق MNA) بھی موجود تھے وفد نے حضور شیخ الاسلام کی طرف انگریزی ترجمہ عرفان القرآن اور المنہاج السوی پیش کیں۔

تبصرہ

Top