منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام مجلس مزاکرہ (سیدہ زینب سلام کا کردار اور آج کی طالبات)

مورخہ 4 جنوری 2010ء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ڈائننگ ہال میں ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کا کردار اور آج کی طالبات‘‘ کے نام سے مجلس مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کی طالبات نے شرکت کی۔ محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیدہ زینب کے مشن کو فروغ دینے کے لئے اپنے تن من دھن کی قربانی دینی ہوگی اور یزیدیت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

مختلف کالجز کی نمائندگی کرتے ہوئے دس طالبات نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج کے دور میں طالبات کو سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے کردار کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ آج کی طالبہ سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے کردار کی روشنی میں اپنے کردار کی نشوونما کریں۔ محترمہ فاطمہ مشہدی صدر ویمن لیگ نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے اول، دوم اور سوم آنے والی طالبات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کی صورت میں انعامات تقسیم کئے۔ پروگرام کا اختتام محترمہ فاطمہ مشہدی صاحبہ کے دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

Top