تحریک منہاج القرآن یونین کونسل سید کسراں میں محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن پی پی 4 دولتالہ کے یونٹ ٹھٹہ خورد یونین کونسل سید کسراں کے زیراہتمام جامع مسجد میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد بعد نماز ظہرتا عصر کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران، رفقاء اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔

پروگرام میں علامہ محمد افضال قادری (مرکزی نائب ناظم تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خونخوار اور بے راہ روی میں ڈوبے ہوئے معاشرے کی ایسی حکمت عملی اور تدبر سے تربیت فرمائی کہ وہ فیض صحبت اور انقلابی تعلیم کی بدولت جلد ہی راہ راست پہ آگیا اور ہدایات و ارشادات نبوت کو دل و جان سے قبول کر لیا اور تمام غیر انسانی رسوم و روایات کو ترک کر کے مہذب اقدار کو اپنا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کے صدقے سے ہی امن وامان، شرافت، انسانی ہمدردی اور اخلاق و مروت کی ایسی شاندار مثالیں قائم ہوئیں جن کو تاریخ انسانی حیرت سے دیکھتی اور مانتی ہے۔

تبصرہ

Top