گوجرخان: منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مقامی کالج میں بیداری شعور کنونشن

گوجرخان: منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مقامی کالج میں بیداری شعور کنونشن

7 دسمبر 2012 منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام کالج آف کامرس (گوجرخان) میں 23 دسمبر کے حوالے سے بیداری شعور کنونشن گزشتہ روز منعقد کیا گیا۔

تلاوت کلام پاک کی سعادت کالج ہذا  کے طلبہ حافظ محمد نعمان نے حاصل کی اس کے بعد درود پاک پڑھا گیا۔ بعد ازاں بذریعہ پروجیکٹر 23 دسمبر کے حوالے سے "آؤ پاکستان بچاؤ" بیداری شعور پروگرام دکھایا گیا۔ جس میں کم و بیش 100 کے قریب طلبہ نے شرکت کی۔

تقریب سے ڈاکٹر ثاقب حسین صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل گوجرخان اور حافظ غلام مجتبی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان اور پرنسپل کالج ہذا نے بھی خطاب کیا۔ ان کے ساتھ ساتھ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری رخسار احمد اور سیکرٹری حلقہ جات درود محمد عقیل بھی موجود تھے۔ تقریب میں طلباء اور اساتذہ کو 15 دسمبر کو گوجرخان شہر میں ہونے والی "پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی" میں شرکت کی بھی دعوت دی۔ اس موقع پر 23 دسمبر کیلئے طلباء کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔

رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا TMQگوجرخان)

تبصرہ

Top