گوجر خان: تحریک منہاج القرآن کی عید ملن پارٹی

مورخہ: 25 اگست 2013ء

تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور پاکستان عوامی تحریک کے رفقاء و وابستگان، کارکنان کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا گزشتہ روز انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز قاری بشیر احمد قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ بارگاہِ رسالت میں درود و سلام کا نذرانہ طارق محمود فاضلی نے پیش کیا۔بعد ازاں خصوصی طور پر نعت پاک عندلیب ریاض رسول اور محمد اسامہ خالد نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی اور میڈیا ایڈوائزر پاکستان عوامی تحریک گوجرخان عبدالستار نیازی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگانے والی جن پارٹیوں نے الیکشن میں حصہ لیا وہ دھرنے دے رہے ہیں۔

ہمارا مؤقف حق اور سچ کی آواز ہے، حکومتیں چاہے جتنی مرضی تبدیل ہوجائیں جب تک یہ نظام تبدیل نہیں ہوگا اس ملک میں کبھی تبدیلی نہیں آئیگی۔ ایک کروڑ جانثاران کا ٹارگٹ جو منہاج القرآن کے رفقاء کو دیا گیا ہے وہ بہت جلد پورا ہو جائے گا اور اس ملک میں حقیقی تبدیلی کو کوئی بھی نہیں روک سکے گا۔ عوام کے سمندر میں لٹیروں، بدمعاشوں اور غنڈوں کو بہالے جائیں گے۔

تقریب میں خصوصی طور پر بذریعہ پروجیکٹر ‘‘ڈاکٹر طاہرالقادری ٹھیک کہتے تھے’’ کی سی ڈی حاضرین کو سنوائی گئی۔ تقریب میں رفقاء و وابستگان تحریک منہاج القرآن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی طور پر 23 دسمبر، لانگ مارچ اور 11 مئی کے دھرنوں میں شریک ہونے والی خواتین و حضرات میں اسناد/ سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے اور مبارکباد دی گئی۔

تبصرہ

Top