دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام عزم انقلاب مصطفوی کنونشن

تحریک منہاج القرآن وپاکستان عوامی تحریک دولتالہ پی پی 4 کے زیراہتمام مشترکہ عزم انقلاب مصطفوی تربیتی کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر دولتالہ میں منعقد ہوا۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز علامہ نور آصف چشتی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت یوتھ لیگ کے رہنما غلام شبیر نے حاصل کی۔ کنونشن کی صدارت علامہ محمد ارشد مصطفوی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل ضلع راولپنڈی نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد حفیظ کیانی منہاجین تھے۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد ارشد مصطفوی نے کہا کہ بہت جلد ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں ایک کروڑ انقلابی جانثاروں کی جماعت کھڑی ہونیوالی ہے۔ ملک پاکستان کا مقدر بدلنے والا ہے۔ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہونے کے قریب ہے۔ مصطفوی کارکنان کرپٹ نظام کے خلاف عوام الناس کو بیدار کرنے میں دن رات ایک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و درندگی، مہنگائی اور لاقانونینت، جبر واستبداد، انتہا پسندی ودہشت گردی کا سونامی استحصالی نظام کی شکل میں مجبور اور لاچار عوام کو کچلے جا رہا ہے۔ پاکستانی عوام یاد رکھیں کہ یہاں کبھی ووٹ سے تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ عوام کی طاقت سے انقلاب کی صورت میں تبدیلی آئے گی۔

اس موقع پر محمد حفیظ کیانی منہاجین نے تمام مصطفوی کارکنان کو ان کے ٹارگٹس کے حوالے سے خصوصی بریفینگ دی اور نئے افراد کو سٹیج پر آ کر عوام کے سامنے بولنے اور سوال وجواب کو ہینڈل کرنے کے حوالے سے کارکنان کو ٹریننگ دی اور پریکٹس بھی کروائی۔

اس موقع پرمحمود الحق قریشی سرپرست ،چوہدری محمد اسحاق صدر تحریک منہاج القرآن، علامہ منیر حسین قادری صدر منہاج القرآن علماء کونسل، حافظ عبدالغفور ناظم دعوت پی پی 4، علامہ نور آصف چشتی ناظم دعوت یونین کونسل سکھو نے بھی خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

Top