گوجرخان : پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن گوجرخان اور اس کے جملہ فورمز کے زیرانتظام قائد ڈے کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد دفتر تحریک منہاج القرآن گوجرخان میں کیا گیا، جس کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ نے کی۔ تقریب میں تمام فورمز کے عہدیداران اور یونین کونسلز کے ناظمین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی نے کہا کہ قائد ڈے کی تقریب منانے کا مقصد اس ملک میں مصطفوی انقلاب کیلئے جدوجہد کو مزید تیز کرناہے۔ ہمارا مقصد اس ارض وطن پر مصطفوی نظام لانا ہے جس کا خواب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آج سے 33 برس قبل دیکھا تھا۔ ہم نے اس خواب کو تعبیر دے کر ان کی زندگی میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع کرنا ہے۔ جس کیلئے ہمیں رات دن محنت کرنا ہوگی۔ تقریب سے پاکستان عوامی تحریک گوجرخان کے سینئر نائب صدر راجہ خیام عباس نے بھی خطاب کیا۔ اختتام پر ملک پاکستان اور خصوصاً ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

Top