دولتالہ: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محافل میلاد النبی (ص)

تحریک منہاج القرآن دولتالہ، یونٹ جاتلی، یونٹ ہجو، یونٹ سکھو، یونٹ ڈھوں، ڈونگی خورد اور یونٹ بھیر رتیال کے زیراہتمام عظیم الشان جشن محافل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محافل کی صدارت حضرت پیر سید صاحبزادہ انوارالحق شاہ آستانہ عالیہ سوہاوہ شریف اور پیر سید مخدوم مسکین شاہ بخاری آستانہ عالیہ حصال شریف نے کی۔ محافل سے خصوصی خطابات حضرت علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی سکالر منہاج یونیورسٹی کراچی، حضرت علامہ علی اختر اعوان مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن، حضرت علامہ یاسر نسیم نقشبندی مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن، چوہدری محمد جمیل قادری امیر تحریک منہاج القرآن ایشین کونسل ساؤتھ کوریا، علامہ قاری منیر حسین قادری صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4، علامہ زاہد بشیر قادری ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن پی پی 4 اور حضرت علامہ نور آصف مسکین نے کئے۔ تحریک منہاج القرآن پی پی 4 کے قائدین محمودالحق قریشی، چوہدری محمد اسحاق، چوہدری جاوید اقبال، قاضی ادریس زعفران، احسان غفور، راجہ ثاقب جمیل، چوہدری طاہر خان، چوہدری اسرار احمد، آصف ظہور راجہ، حافظ نعمان اکرم اور دیگر عہدیداران، رفقاء واراکین اور اہل علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات، ڈاکٹرز، وکلاء، اساتذہ، طلبہ اور خواتین وحضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

Top