گوجرخان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد

مورخہ: 02 جون 2014ء

تحریک منہاج القرآن گوجرخان کے زیراہتمام گزشتہ روز درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی (مرکزی نائب ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے کیا۔ درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ زندگی دوسروں کیلئے جینے کا نام ہے، رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسروں کیلئے زندگی جینے کا طریقہ سکھایا اور امت کو اس پر عملدرآمد کرنے کا کہا ہے، ملک پاکستان اس وقت جن مشکلات سے دوچار ہے ان کا حل فقط مصطفوی نظام کا قیام ہے، نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قیام کے بغیر ملک خداداد پاکستان کسی تبدیلی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔ وقت یہ تقاضا  کرتا ہے کہ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ اُٹھ کھڑی ہو اور اس استحصالی نظام کا خاتمہ کردے۔ درس عرفان القرآن کی تقریب سے ناظم ویلفیئر محمدشفیق مصطفوی نے بھی خطاب کیا، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ حسنین برادران اور محمد نواز چشتی نے پیش کیا۔ خصوصی دُعا پیر سید صدیق حسین شاہ گیلانی نے فرمائی۔

تبصرہ

Top