نظامت تربیت کے زیراہتمام فیروز والہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز

مورخہ: 04 مارچ 2012ء

نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن فیروز والہ کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز مورخہ 4 مارچ 2012ء سے ہوا جس کی افتتاحی تقریب ختم نبوت ہال فیروز والہ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں سینئر نائب ناظم دعوت وتربیت محمد شریف کمالوی اور معلم آئیں دین سیکھیں کورس سید مظہر علی شاہ کے علاوہ فیروز والہ کے عہدیداران صدر تحریک فیروزوالہ نجیب اللہ، ناظم تحریک فیروز والہ محمد امین عاقب، سرپرست تحریک فیروز والہ محمد افضل اور ویمن لیگ فیروز والہ نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد آقا علیہ الصلاۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئ۔ معلم سید مظہر علی شاہ نے آئیں دین سیکھیں کورس پر بڑے احسن انداز میں بریفیگ دی جس میں انہوں نے اس کورس کی ضرورت واہمیت پر گفتگو کی جبکہ علامہ محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورسز کا تعارف کروایا۔

 انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سے دوری کی وجہ سے آج معاشرے کے اندر بے روز گاری، جہالت، بدامنی اور بے راہ روی ہے۔ قرآن سے دوری کی وجہ سے یہاں دنیا میں بھی ذلت ورسوائی مقدر بن جاتی ہے اور قیامت کے دن بھی رسوائی ہو گی۔ اس لیے دروس عرفان القرآن اور عرفان القرآن کورسز کا اجراء کیا ہے۔

پروگرام کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ عرفان القرآن شرکاء میں تقسیم کیا گیا اور پوری امت مسلمہ کے لئے، خصوصا ملک پاکستان کی امن وسلامتی کے لئے دعا کی گئ۔

تبصرہ

Top