شیخوپورہ: گجیانہ نو میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گجیانہ نو شیخوپورہ میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 25 دسمبر2017ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کو اسناد دی گئیں۔ نظامت تربیت نے عرفان القرآن کورسز کا آغاز کیا تھا، جس میں ایک کلاس خواتین کے لئے بھی شروع کی گئی اور کامیابی سے مکمل ہوئی۔ نظامت تربیت کا عرفان القرآن کورس 3 ماہ جاری رہا جس میں معلمہ کے فرائض صائمہ نور ناظمہ ویمن لیگ گجیانہ نو نے ادا کئے۔

تقریب کی صدارت صدر منہاج القرآن ویمن لیگ گجیانہ نو زہرا ملک نے کی جبکہ مرکزی ناظم تربیت غلام مرتضی ٰ علوی اور مجاہد حق نواز مرکزی نائب ناظم مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں طالبات اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صائمہ نور ناظمہ ویمن لیگ و معلمہ کلاس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کورس اہل علاقہ کے لئے نہایت مفید رہا۔ 50 سے زائد طالبات نے جہاں ترجمہ، تفسیر، گرائمر اور تجوید پڑھی وہاں اہل علاقہ کی بزرگ خواتین نے بھی اس کورس میں شرکت کی اور بنیادی دینی تعلیمات حاصل کیں۔ کورس میں شرکت کے بعد کثیر تعداد میں خواتین نے تحریک منہاج القرآن کی رفاقت بھی اختیار کی۔

غلام مرتضیٰ علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام عرفان القرآن کورس قرآن فہمی کی ابتداء ہے۔ اس عمل کو مسلسہل جاری رکھیں۔ اس کورس سے پڑھنے والی ہر طالبہ اپنے گھر میں بچوں کو خود قرآن پڑھائے اور ساری عمر قرآن کی تعلیم اللہ اور اسکے رسولﷺ کی رضا کے لئے عام کرے۔ کورس کے کامیاب انعقاد پر انہوں نے تحریک کی تمام ایگزیکٹیو، ویمن لیگ کی ایگزیکٹیو اور رفاقت حاصل کرنے والی طالبات اور خواتین کو مبارک باد دی۔

اختتام پر کامیاب طالبات کو اسناد اور میڈل دیئے گئے۔ صدر ویمن لیگ اور معلمہ کورس صائمہ نور کو خصوصی شیلڈ بھی دی گئیں۔ اس پروگرام میں مینجمنٹ کے فرائض صدر منہاج القرآن گجیانہ نو شفیق احمد اور انجئیر ساجد علی انقلابی نے سرانجام دئیے۔

رپورٹ:مجاہد حق نواز، نائب ناظم تربیت

تبصرہ

Top