تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیر اہتمام خصوصی تربیتی کنونشن

مورخہ: 28 مئی 2010ء

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے تربیتی کنونشن مورخہ 28 مئی 2010 کو منعقد ہوا۔ اس پرگرام میں حاجی عبدالرحمن بھٹی مہمان خصوصی تھے جب کہ پرگرام کی صدارت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ نے کی۔ پروگرام میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کی ہر یونین کونسل سے تحریک کے کارکنان نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں مرکز سے تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم اور ناظم پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی نے بھی کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔ ناظم تحریک منہاج القرآن صفدر بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا شرف حافظ ظفر اقبال نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عرفان منڈ نے پیش کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض افضال احمد چیمہ نے ادا کیے۔

اللہ رکھا قادری نے پروگرام کے شرکاء کو خطبہ استقبالیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی کارکنان تحصیل ڈسکہ میں منہاج القرآن کا پیغام عام کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔ ڈسکہ میں منہاج القرآن دین کے فروغ و اشاعت کے ساتھ ساتھ فلاحی و سماجی سرگرمیاں بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم اور ناظم پنجاب سید توقیرالحسن گیلانی نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامیاب کنونشن کے انعقاد پر مقامی تنظیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے منہاج القرآن ڈسکہ کے کام کو سراہتے ہوئے مصطفوی کارکنان کو ہر ماہ ایک نیا حلقہ درود قائم کرنے کا ٹارگٹ بھی دیا۔ آخر میں صدر تحریک منہاج القرآن محمد اسلم قادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top