منہاج القرآن ڈسکہ کی فلڈ ریلیف مہم کے رضا کاروں کے لیے تقسیم اسناد کی تقریب

تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام فلڈ ریلیف مہم میں شرکت کرنے والے رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے رضا کاروں کو حسن کارکردگی کی اسناد اور تحصیل ڈسکہ کی یونین کونسلز کے فلڈ ریلیف کیمپس کے کوآرڈینیٹرز اور عہدیدران کو یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔ اس موقع پر تحصیل بھر کی 17 یونین کونسلوں کے نمائندوں اور تنظیمات نے عہد بھی کیا کہ وہ آئندہ بھی تحریک کے فلاحی کاموں میں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ اسلم قادری نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کی مہم میں تحصیل ڈسکہ کے تمام یونین کونسلوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس پر تمام تنظیمات کو خصوصی مبارک باد بھی دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جب شیخ الاسلام طاہر القادری نے حکم دیا تھا کہ سیلاب زدہ لوگوں کے لئے کیمپ لگائیں تو منہاج القرآن ڈسکہ نے اس میں بھرپور شرکت کی۔ ہم نے آپ کی کال پر لبیک کہتے ہوئے دن رات ایک کرکے فنڈز جمع کر کے سیلاب متاثرین کی خدمت کی۔

منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن ڈسکہ کے صدر چوہدری عباس علی گھمن نے کہا کہ رضا کاروں نے فلڈ ریلیف مہم میں تحصیل بھر سے 30 لاکھ روپے کا سامان اکٹھا کیا، جبکہ 7 لاکھ روپے نقد بھی سیلاب زدگان کو دیئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈسکہ نے مظفر گڑھ اور مختلف تحصیلوں میں متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ اس کے علاوہ کارکنان اور قائدین نے اپنے عید الفطر بھی اپنے متاثرہ بہن، بھائیوں کے ساتھ گزاری۔ ڈسکہ سے 15 افراد کا قافلہ ضلع مظفر گڑھ اورمختلف ضلعوں میں گیا۔ جس کی قیادت محمد اسلم قادری نے کی۔

صفدر علی بٹ نے تمام یونین کونسلوں کے ناظمین اور صدور کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے ناظم اللہ رکھا قادری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

رپورٹ: صفدر علی بٹ (ڈسکہ)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top