تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیرانتظام منہاج القرآن سیل سنٹر کا افتتاح

فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کوشاں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیرانتظام "منہاج القرآن سیل سنٹر" کا افتتاح مورخہ 25 فروری 2011ء کو کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت ناصر قادری نائب ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد عرفان منڈ نے پیش کی اور اس کے بعد انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا لکھا ہوا نعتیہ کلام پیش کیا جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ پروگرام کی صدارت چوہدری اشفاق احمد ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز نے کی جبکہ مہمان خصوصی عبدالرحمن بھٹی (ناروے) تھے۔

اس پروگرام کی نقابت کے فرائض نائب ناظم نظامت دعوت و تربیت محمد افضال قادری نے سر انجام دیئے۔ انہوں نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ سیل سنٹر ڈسکہ کے لوگوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ لوگوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کی سی ڈیز اور بکس خریدنے کے لئے لاہور جانا پڑتا تھا۔ لوگوں کے اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ڈسکہ میں یہ سیل سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ اب وہ لاہور جانے کی بجائے یہاں ہی سے سب کچھ خرید سکیں گے۔ تمام سی ڈیز اور کتب ان کو مرکز کے ڈسکاؤنٹ ریٹ پر ملیں گی۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایک عظیم رہبر کی شکل میں ملے ہیں جنہوں نے بگڑتی ہوئی امت مسلمہ کو راہ راست پر لانے کیلئے دن رات محنت کی۔

ناظم ممبر شپ تحریک منہاج القرآن ڈسکہ صفدر علی بٹ نے کہا کہ ہم "بزم اسلام کیبل چینل" پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات چلانے پر ان کے شکر گزار ہیں ۔ اس سے لوگ گھر بیٹھ کر کیبل کے ذریعے ان کے خطاب سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مرنا جینا اس تحریک کے ساتھ ہے۔ پروگرام کے اختتام پر ماسٹر سجاد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ : میاں محبوب احمد، صفدر علی بٹ

تبصرہ

Top