تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کا سالانہ اجلاس

مورخہ: 12 جون 2011ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کا سالانہ اجلاس مورخہ 12 جون 2011ء کو سربلند کیمپس میں ہوا جس میں تحصیل کی تمام یونین کونسلز کے عہدیدارن نے شرکت کی۔ اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ مطلوب نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت عرفان منڈ اور اسلم ساہی نے حاصل کی۔ پروگرام کے استقبالیہ کلمات عبدالرحمن بھٹی سرپرست تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے کہے۔

اللہ رکھا قادری ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے سالانہ رپورٹ پیش کی جس کے بعد محمد اسلم بسراء قادری نے آئندہ سال کی تحریکی حکمت عملی بیان کی اور تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کی تمام UC کے 8 سیکٹر بنائے۔ ہر سیکٹر میں 3 UC ہو گی، ہر سیکٹر کی تحصیل کا ایک عہدیدار کوآرڈینیٹر ہوگا، علاوہ ازیں تحصیل کی درس عرفان القرآن کی کمیٹی بنائی گی جس کے سربراہ عبدالستار انجم ہوں گئے اور اس کمیٹی کے 30 رکن ہوں گئے جو پوری تحصیل میں درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا کریں گئے۔

پروگرام کے دروان تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کی تنظیم نو کی گئی، جس میں محمد اسلم بسراء قادری صدر، اللہ رکھا قادری ناظم، سجاد احمد بسراء ناظم مالیات، ڈاکٹر فیاض احمد ناظم دعوت، افضال احمد چیمہ ناظم تربیت، ڈاکٹر سرور بھنگو ناظم تعلقات نامہ، صفدر علی بٹ ناظم ممبر شپ، ماسٹر خالد فاروق ناظم ویلفیئر، حاجی سلیم سلہری کوآرڈینٹر حلقہ درود، راشد رفیق فوٹو گرافر و ناظم نشر و اشاعت منتخب ہوئے۔

تنظیم نو کے بعد تمام UC کو سال کے ٹارگٹ دیے گئے، ہر یونین کونسل ہر ماہ میں تین رفیق بنائے گئی، 3 ڈیفالٹر بحال کرے گی، 10 افراد کو وابستہ کرئے گئی، ہر ماہ ہر سیکٹر کا کوآرڈینٹر اپنے سیکٹر میں ایک میٹنگ کرے گا، ہر ماہ تحصیل کے تمام کوآرڈینٹرز کی محمد اسلم بسراء قادری صدر سے میٹنگ ہو گی جس میں تحریکی سرگرمیاں کی رپورٹ پیش کی جائے گئی۔

رپورٹ : راشد رفیق

تبصرہ

Top