تحریک منہاج القرآن PAT کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

19 فروری صدیوں کا حاصل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولادت کا دن ہے اور دنیا کے کونے کونے میں اس دن کو منایا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ نے بھی انوار کلب سیالکوٹ میں 19 فروری بروز اتوار کو 61 ویں سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں اسد علی اور احمد رضا نے حمد باری تعالیٰ اور شیخ الاسلام کے ترانے پیش کیے جنہیں کارکنوں نے بہت سراہا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری لہراسب خان گوندل صوبائی صدر PAT پنچاب اور زاہد الیاس میر صوبائی نائب صدر PAT پنچاب تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سیالکوٹ کے سینئر احباب ریاض حسین چوہدری، عارف امین چوہدری، چوہدری نذیر، خواجہ ظفر سلیم ڈار، ڈاکٹر سرفراز احمد، چوہدری محمد منیر اور سلیم بٹ ضلعی امیر TMQ سیالکوٹ شامل ہیں۔

تقریب کے آغاز میں خطبہ استقبالیہ ضلعی صدر PAT حاجی سرفراز احمد چوہدری نے کہا اور تمام قائدین و سینئر احباب کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔ نقابت کے فرائض ایس۔ ایم  یونس القادری جنرل سیکرٹری PAT اور زاہد نعمان قاضی ڈپٹی جنرل سیکرٹری PAT نے ادا کئے۔ قائدین نے اپنی تقاریر میں شیخ الاسلام کی ذات کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا اور کارکنان کو شیخ الاسلام کی قیادت میں متحد ہوکر انقلاب کی جدو جہد کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ نے تحریک کو آوائل دور سے اب تک اپنی زندگی کے بہترین سال وقف کرنے پر 18 سینئر ترین احباب کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا اور حاجی سرفراز احمد چوہدری نے لائف اچیومنٹ ایوارڈ کے سلسلہ کو جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

قائدین نے پروگرام کو خوبصورتی سے سجانے کے لئے دن رات ایک کرنے پر مدثر احمد سلہریا، ملک آصف اعوان، طاہر خان درانی، امتیاز برلاس، میاں رضوان، کاشف عمر مصطفوی، بلال علی، حافظ عظیم ملک اور اسد بیگ و کارکنا ن PAT کو مبارک باد دی اور دُعاؤں سے نوازا۔ پروگرام کے آخر پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی صحت و زندگی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

Top