تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیر انتظام شیخ الاسلام کی سالگرہ کی تقریب

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیر انتظام مورخہ 19 فروری 2012ء بروزاتوار کو قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی۔ جس میں حاجی سلیم سلہری، ڈاکٹر سرور بھنگو، میاں محمد ناصر ایڈووکیٹ، ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ، اظہر حسین شاہ، مظہر حسین شاہ، ڈاکٹر امین رضا، محمد آصف سیٹھی، صفدر علی بٹ، عابد نقوی، ڈاکٹر انور بھنگو سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس انتہائی احسن انداز میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست عبد الرحمن بھٹی، ناظم اللہ رکھا قادری اور مولانا عامر القادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور دینی، علمی، ثقافتی، معاشرتی، معاشی، سیاسی، بین المذاہب ہم آہنگی اور علمی خدمات پر روشنی ڈالی۔  اس کی بعد شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلہ میں 61 پونڈ کیک درود وسلام پڑھتے ہوئے کاٹا گیا جس کو شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔

قائم مقام صدر میاں محبوب احمد نے دور ونزدیک سے آئے ہوئے عہدیداران، کارکنان اور دیگر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروقار تقریب کے اختتام پر تمام امت مسلمہ میں امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : صفدر علی بٹ ڈسکہ

تبصرہ

Top