تحریک منہاج القرآن ڈسکہ (گوئندے) کے زیراہتمام میلاد کانفرنس

مورخہ: 24 مارچ 2012ء

تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل گوئندے کے زیراہتمام 24 مارچ 2012 کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیل صدر محمد اسلم قادری اور صفدر علی بٹ تھے جبکہ نقابت کے فرائض اللہ رکھا قادری نے ادا کئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت مختلف نعت خوانوں نے حاصل کی جنہوں نے شرکاء کانفرنس میں روحانی ماحول پیدا کیا اور قلوب پر کیفیت طاری کر دی۔

ثناء اللہ ربانی نے کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اس وقت پوری دنیا میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے عشق ومحبت کا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ سے امن وآشتی کا درس دے رہے ہیں۔ اس لئے ہمیں بھی چاہیے کہ ہم اپنی ذات پر ان اخلاق حسنہ کو لاگو کرنا ہو گا اور وقت ضائع کئے بغیر تیزی سے اس مشن کے لئے کام کرنا ہو گا تاکہ ہم جلد سے جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں۔

کانفرنس کے اختتام پر حاجی محمد سعید اور حاجی ظہور احمد نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ تمام امت مسلمہ کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازی عمر اور صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ پروگرام میں شریک تمام لوگوں کے لئے خصوصی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

رپورٹ :صفدر علی بٹ

تبصرہ

Top