سیالکوٹ: تحریک منہاج القرآن کا بیدارئ شعور ورکرز کنونشن

تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام 14 ستمبر 2013 بروز ہفتہ میرج ہال میں بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی اور مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خصوصی شرکت کی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ساجد محمود بھٹی نے کہا کہ مبارک ہو کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ 23 دسمبر کا پروگرام، لانگ مارچ دھرنا اور 11مئی دھرنا جس طرح قابل تحسین تھا وہ صرف منہاج القرآن کے ورکرز کا ہی خاصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر سے لے کر لانگ مارچ تک ہم نے اذان دی تھی اب شیخ الاسلام کی امامت میں جماعت کھڑی ہو گی اور باطل خس وخاشاک کی طرح بہہ جائے گا۔

علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے برائی کے خاتمے کے لیے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی راہ کو اپنانا ہو گا۔ موجودہ حکومت نے عوام سے سکھ اور چین چھین لیا ہے لہذا پاکستانی قوم کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ساتھ دینا ہو گا اور کرپٹ سیاسی نظام کو مسترد کرنا ہوگا۔

پرگرام کے آخر پر کارکنان میں حسن کارکردگی کی اسناد تقسیم کی گئی اور اللہ کے حضور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا پیش کی گئی۔

رپوٹ:۔ ملک امجد محمود چاند (جنرل سیکرٹری PAT)

تبصرہ

Top