موریشس: علامہ طاہر رفیق کا محفل گیارہویں شریف میں خصوصی خطاب

مورخہ 29 دسمبر 2017 بروز جمعۃ المبارک خانقاہ چشتیہ گرینڈ بائے، موریشس میں عظیم الشاں محفل گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے پہلا سیشن رات 9:00 بجے شروع ہوا، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول ﷺ اور حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی شان اقدس میں منقبت پیش کی گئیں جس کی سعادت محمد شفیق چشتی، محمد اقبال چشتی، محمد اظہر، محمد محسن، علی اصغر، محمد حسین سمیت دیگر احباب نے حاصل کی۔

مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نے محفل میں خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں حضور غوث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کی شان بیان کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری و منہاج القرآن کی نسبت غوث الاعظم کے بارے میں بھی بیان کی۔ اس عظیم الشاں پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے شخصیات، ڈاکٹرز، تاجرز، علما، اساتذہ اور دیگر خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ اس کے بعد حاضرین محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

پروگرام کا دوسرا سیشن رات 1:00 سے 3:00 بجے تک جاری رہا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبول ﷺ اور منقبتیں پیش کیں، اقبال بھائی اور اُن کے ساتھیوں نے ’محمد شمع محفل بود کہ شب جائے کہ من بودم‘ بھی پڑھا جس سے شرکا محفل پر وجد طاری ہوگیا۔

علامہ طاہر رفیق نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے تصوف اور اولیا اللہ کی شان میں مدلل دلائل سے خطاب کیا اور بیان کیا کہ ہمیں اپنے ایمان کی حفاظت کےلئے اللہ کے ولیوں کی سنگت ضروری ہے، نماز فجر سے قبل محفل کا اختتام دُعائے خیر سے ہوا۔ آخر میں حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

Top