ڈربن: اسماعیل خطیب کا منہاج القرآن ساوتھ افریقہ کے عہدیداروں کو عشائیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ آفریقہ کے رہنماء حافظ اسماعیل خطیب نے 16 فروری 2018ء کو ڈربن میں اپنی رہائش گاہ پر عہدیداروں کو عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں عمرتار محمد، ایم پی علامہ رفیق شاہ، چیئرمین گرے اسٹریٹ جامع مسجد بریسٹر اے وی محمد، منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یوکے کے ایم ڈی فیصل مشہدی، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے سابق فنانس سیکرٹری نعیم ملک، یعقوب خطیب، حافظ سعید خطیب، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈربن کے صدر علامہ ایوب طفیل، علامہ رفیق حسین منہاجین، علامہ عبدالرووف نعیم، الحاج ساجد، زاہد تار، محمد فہیم رانا، آصف جمیل، پاکستان عوامی تحریک ساوتھ افریقہ کے صدر جاوید اقبال، اسد حسینی اور شاہ جہان شامل تھے۔

اس تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، علامہ رفیق شاہ نے ثناء خوانی کی، جس کے بعد اسماعیل خطیب نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں اور منہاج القرآن وزٹ کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر اے وی محمد اور منہاج ویلفیئر فاونڈیشن یوکے کے ایم ڈی فیصل مشہدی نے بھی شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ساوتھ افریقہ اور دنیا بھر میں فلاحی منصوبوں بارے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایف عنقریب جنوبی افریقہ میں ایک فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کر رہی ہے، جس میں چیف مانڈلا منڈیلا بھی شرکت کریں گے۔ ایسٹرن کیپ ٹاون متھاتھا میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر اور مسجد کا پراجیکٹ بھی مستقبل کا حصہ ہے۔ ڈنر کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top