منہاج القرآن انترنیشنل ساؤتھ افریقہ: قائد ڈے کی تقریبات

مؤرخہ 19 فروری 2019 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کی صوبائی، شہری اور علاقائی تنظیمات نے الگ الگ اپنےعلاقوں میں قائد ڈے کی تقریبات کا اہتمام کیا جس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی رونمائی اور اہمیت وافادیت پر تقاریر کی گئیں اور اسی سلسلہ میں اسلامک و کمینونٹی سنٹر ڈربن ساؤتھ افریقہ میں قائد ڈے کی تقریب بڑے تزک و احتشام سے منعقد کی گئی جس کا آغاز قاری محمد مسعود قادری نے اپنی قرات سے کیا۔ نادر علی رفیق نے درود شریف پڑھا اورشیخ الاسلام کا لکھا ہوا نعتیہ کلام مشہور و معروف ثناخواں شبیر احمد قادری نے پڑھا۔

ناظم علماء کونسل ساؤتھ افریقہ حافظ اسماعیل خطیب اور صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نقشبندی منہاجین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور آپ کے اس صدی میں عظیم علمی شاہکار قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے حوالے سے گفتگو کی اور اس تقریب کے شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بچوں نے بھی بھرپور محبت سے سالگرہ کے نغمے پیش کئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی درازیء عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
خواتین و حضرات کے علاوہ بچوں نے بھی بڑے خلوص و محبت سے کیک کاٹا اور مٹھائیاں تقسیم کیں، بچوں کے لئے مختلف قسم کےکھلونے چاکلیٹ اور سویٹ تقسیم کی گئیں۔ اس کے بعد پرتکلف کھانے سے مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ عمر تار محمد تھے، علاوہ ازیں چوہدری افضل دتہ نائب ذونل صدر، عمیر صابر جنرل سیکریٹری، فیاض احمد، شیخ خالد، محسن اعوان، شاہجہان یونس، تار محمد فرید، احمد علی احمد، محمد آصف مجتبی اسلام، طاہر چوہدری، ذاکر رفیق شیخ محمد ملاوین منہاج القرآن ویمن لیگ، یوتھ لیگ اور ایسٹرن کیپ، ڈربن سنٹرل ٹاون، پائن ٹاون فینیکس کلئیر ووڈاور اوور پورٹ کے علاقوں سے اہل محبت کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

تبصرہ

Top