گوجرہ: گوجر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی پاکستان عوامی تحریک کے کوآرڈینیٹر سے ملاقات

پاکستان عوامی تحریک گوجرہ میں فیصل آباد ڈویژن کے کوآرڈینیٹر رانا نثار شہزاد سے تحریک کے مقامی دفتر میں گوجر ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی جس میں سٹی ٹاپ ہوٹل کے مالک میاں نذیر احمد، زمیندار ہوٹل کے مالک ماجد رضا، زیگو ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے مالک عقیل عباس، عوامی ہوٹل کے مالک محمد جمیل، انصاری ہوٹل کے مالک شمس الحق و دیگر ہوٹل مالکان شامل تھے۔ تحریک کے ڈویژنل کوآرڈنیٹر رانا نثار نے ہوٹل مالکان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اگرعوام کوسہولت نہیں دے سکتی تو مشکلات میں بھی نہ ڈالے ورنہ عوام ظالمانہ نظام کا بوریا بستر گول کردے گے۔

انہوں نے کہا کہ 16 فیصد ظالمانہ سیلز ٹیکس سفید پوش طبقے کو بھی غربت میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ ظالمانہ سیلز ٹیکس کا گورکھ دھندہ حکومت کے گلے کا پھندہ بن سکتا ہے۔ لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہوٹلز کے ساتھ ساتھ دیگر اشیائے ضرورت پر بھی 16 فیصد سیلز ٹیکس ختم کیا جائے کیوں کہ سیلز ٹیکس نے غریب عوام سے سکھ چین چھین لیا ہےاور کرپٹ عناصر کو غریبوں پر مسلط کردیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے تحصیلی عہدیدارن چوہدری منور احمد باجوہ، میاں کاشف محمود، سید علامہ سہیل احمد گیلانی، محمد شاہد فاروق، پروفیسر رانا ممتاز احمد، محمد راشد محمود، رانا مجاہد حسین طاہر، رانا اللہ دتہ اور میڈیا کوآرڈینیٹر احمد مرتضیٰ قادری بھی موجود تھے۔

تبصرہ

Top