سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹرحُسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز تحصیل جنڈ کے زیراہتمام گلیاں کلاں میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ قائد ڈے کی تقریب میں شرکت، گلیاں کلاں پہنچنے پر قائدین و کارکنان کی طرف پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن باہتر (ضلع اٹک) کے زیراہتمام ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلی تنظیمات شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کربلا میں جس طرح امام حسین علیہ السلام نے اپنی اور اپنے خانوداے کی جانوں کے نذرانے پیش کیے، یہ رہتی دنیا تک مثال رہے گا۔ امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام شہید ہو کر بھی فتح یاب ہو گئے لیکن یزید اپنا تخت بچا کر بھی ہار گیا۔ اسی لیے آج ہر کوئی حسین، حسین کرتا ہے اور دنیا میں یزید کا کوئی نام لیوا موجود نہیں۔
تحریک منہاج القرآن پنڈی گھیب کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، ایم ایس ایم کے صدر چوھدری عرفان یوسف بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل فتح جنگ کے زیراہتمام منہاج القران و جملہ فورمز کے ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القران انٹرنیشنل) نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں پیر قاسم علی شاہ، نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران رانا محمد ادریس، یاسر صادق ایڈووکیٹ اور تحصیل فتح جنگ کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اٹک کے زیراہتمام تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کیلئے تمام طلبہ بھرپور کوشش کریں اور قائد کے پیغام کو ہر شخص تک پہنچائیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی کی مثال نہ کبھی تاریخ میں ملی ہے اور نہ مل سکے گی، اہل بیت کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ یزیدی قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہوں، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے قول’’ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے، اتنی زیادہ قربانی دینی پڑے گی‘‘ کے مصداق ہمیں ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف قادری نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوجوان نسل کی اصلاح کرنی ہے تو ہمیں بنیاد پر توجہ دینا ہو گی ۔۔۔۔ ہمیں اپنے اساتذہ کی ٹریننگ نئے سرے سے کرنا ہو گی ۔۔۔۔ ہمارے اساتذہ کو ٹیم پلیئر اور ٹیم لیڈر کا رول ادا کرنے کے لئے تیار ہونا ہو گا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.