منہاج ٹی وی اور نظامت میڈیا (منہاج میڈیا کلب) کیلئے نظامت تربیت کی خدمات

تحریک منہاج القرآن دعوت و تبلیغ حق کی عالمگیر تحریک ہے۔ اس کی قیادت نے کبھی PTV کے فہم القرآن، کبھی QTV کے دروسِ قرآن، کبھی PAK News پر اعتکاف کی نشریات، کبھی ARY پر یاست نہیں ریاست بچاؤ کے عنوان سے اور اسی طرح کبھی لانگ مارچ اور کبھی دھرنے کی صورت میں پاکستانی تاریخ کی طویل ترین لائیو نشریات کے ذریعے ملک و قوم کی دینی، مذہبی، سیاسی اور فکری راہنمائی کا فریضہ سر انجام دیا۔
23 دسمبر 2012 کو تحریک کی تاریخ میں وہ لمحہ آیا جب پاکستان کے ہر نیوز چینل نے نمائندگی کیلئے فرد مانگا تو ہمیں اس امر کا شدید احساس ہوا کہ ہماری سیکنڈ لائن کے اعتبار سے میڈیا پر نمائندگی کی تیاری نہیں ہے۔ اس کمی کو گزشتہ سالوں میں مختلف طریقوں سے پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس سے ہمیں مناسب نمائندگی میسر بھی آئی۔ اس وقت اشد ضرورت ہےکہ ہم کوئی ایسا منظم تربیتی نظام قائم کریں جس کے ذریعے ہم ایسے افراد تیار کریں جو تمام چینلز خصوصاً مذہبی پروگراموں میں بھر پور نمائندگی کر سکیں۔
الیکٹرونک میڈیا پر مذہبی اور سوشل پروگراموں میں تحریک کی بہترین نمائندگی کے حصول کیلئے مرکز پر نظامت تربیت کی نگرانی میں منہاج ٹی وی اور نظامت میڈیا پر مشتمل منہاج میڈیا کلب کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس کلب کے قیام کے مقاصد حسب ذیل ہونگے۔
منہاج میڈیا کلب کے مقاصد
- الیکٹرانک میڈیا پر مذہبی اور سوشل پروگراموں میں تحریک کی بہترین نمائندگی کا حصول
- الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر موثر نمائندگی کی ٹریننگ
- دنیا بھر میں موجود سوشل میڈیا کی ٹیم کو مثبت سرگرمی دینا کہ وہ اپنے قائد ین کو دنیا بھر میں متعارف کروا سکیں۔
- ان مقاصد کے حصول کے ٹریننگ کا منظم لائحہ عمل قائم کرنا۔

نظامتِ تربیت منہاج ٹی وی اور نظامت میڈیا کے زیراہتمام منہاج میڈیا کلب نے گذشتہ چار ماہ میں 40 سے زائد مختلف ٹی وی پروگرام ترتیب دئے، ان کے لیے اینکرز اور سکالرز کی سلیکشن کی، ریکارڈنگ کا شیڈول بنایا اور ان پروگراموں کی ریکارڈ نگ کی گئی۔ ان پروگراموں میں ماہ محرم الحرام میں میں شہادت امام حسین علیہ السلام کی موضوع کی مناسبت سے بارہ پروگرام ریکارڈ کیے گئے گئے جن کا بڑا عنوان ’’عشق کی انتہا کربلا‘‘ تھا۔
اس کے بعد ماہ ربیع الاول میں حضور نبی اکرم ﷺ کے میلاد کی مناسبت سے وہ جو آئے ہوا خاتمہ ظلم کا کے عنوان سے دس سے زائد پروگرام ریکارڈ ہوئے۔ اسی طرح طرح ماہ ربیع الثانی میں عباد الرحمن کے عنوان سے اولیاء کرام کی شان و عظمت اور خصوصا سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی شان کے حوالے سے پروگرام ریکارڈ ہوئے اسی طرح ماہ فروری میں حضور شیخ الاسلام کی کی 69 ویں سالگرہ کی مناسبت سے علم تحقیق اور امن کے 69 سال کے عنوان سے پروگرام ریکارڈ کیے گئے۔ ان پروگراموں کی فہرست اور تصاویر حسب ذیل ہیں۔















تبصرہ