نظامت تربیت کی کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں خدمات

نظامت تربیت سالہاسال سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے طلباء کی علمی فکری اور تحریکی تربیت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ نظام تربیت مت اپنا یہ کردار حسب ذیل پہلوؤں مین ادا کر رہی ہے۔

1۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں الشھادۃ ثانویہ، الشھادۃ عالیہ اور الشھادۃ عالمیہ کی کلاسز میں اسلامی افکار اور مسلم مفکرین کے مضمون کے ذریعے طلباء کی فکری راہنمائی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ نظامت تربیت اس مضمون کے تحت کالج کے طلباء کی فکری و نظریاتی راہنمائی کے لئے ان کلاسز میں ہفتہ وار تین لیکچر دے رہی ہے۔ الشھادۃ ثانویہ، الشھادۃ عالیہ اور الشھادۃ عالمیہ میں سلیبس کے مطابق لیکچرز دئیے جاتے ہیں۔ سمسٹر کے اختتام پر طلبہ سے باقاعدہ امتحان لیا جاتا ہے۔

2۔ کالج شریعہ اولڈ کیمپس اور نیو کیمپس میں ماہانہ فکری اور تنظیمی تربیتی کیمپ بھی منعقد کر رہی ہے۔ ان کیمپوں میں ایک روزہ شیڈول کے تحت نظام تربیت مختلف علمی، فکری، تنظیمی اور تحریکی موضوعات پر لیکچرز کا اہتمام کرتی ہے۔ ان لیکچر کے لیے مرکزی قائدین اور سکالرز سے خدمات لی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر یونیورسٹیز اور اداروں سے بھی سکالرز اور مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔

3۔ طلباء کی علمی اور فکری رہنمائی کے لئے شیخ الاسلام کے لیکچرز پر مشتمل ویڈیوز بھی دکھائی جاتی ہی۔ صبح روزانہ اسمبلی میں 15 منٹ شیخ الاسلام کے خطاب کا کلپ سنایا جاتا ہے۔ ان ویڈیوز کی تیاری نظام تربیت کرتی ہے۔ اولڈ کیمپس اور نیو کیمپس دونوں میں یہ ویڈیو کلپ تمام طلباء کو سنائے جاتے ہیں۔

4۔ علاوہ ازیں کالج کے دونوں کیمپس میں ہفتہ وار شب بیداری کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ شب بیداری میں شیخ الاسلام کا خطاب بھی سنایا جاتا ہے۔ ان خطابات کی سلیکشن اور ایڈیٹنگ نظامت تربیت کی ذمہ داری ہے۔

تبصرہ

Top