بہاولپور: چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بہاولپور بار کونسل کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب

Dr Hassan Qadri addressing Bahawalpur Bar Council

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے زیراہتمام بار روم میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔

’’ریاستِ مدینہ کا آئین اور پاکستان کی موجودہ صورتحال‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کائنات انسانی کا پہلا دستوری آئین عطاء کیا، میثاق مدینہ 63 آرٹیکلز پر مشتمل تھا۔ ریاستِ مدینہ ملٹی کلچرل، ہائبرڈ سوسائٹی اور امن بقائے باہمی کا خوبصورت ماڈل ہے۔ ریاست مدینہ کا آئین فلاحی سوسائٹی کے قیام کے راہنما اصولوں پر مشتمل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے انصاف، تکریم انسانیت اور سیاسی و سماجی مساوات کے ذریعے مختلف المذاہب و مختلف الخیال طبقات کو اکٹھا فرما دیا۔

میثاق مدینہ کی آئینی دستاویز کا اخلاقی و قانونی پیغام یہ ہے کہ انصاف کی فراہمی، جان و مال کے تحفظ کی گارنٹی، تکریم انسانیت مذہبی جذبات کے احترام اور سماجی مساوات کے ذریعے سوسائٹی کو ہر نوع کی تفریق اور نفرتوں سے پاک کیا جا سکتا ہے اور مختلف المذاہب طبقات کو امت واحدہ کے قالب میں ڈھالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف دستورِ مدینہ عطاء ہی نہیں کیا بلکہ دس سال کے مختصر عرصے میں اس کو اس کی روح کے مطابق نافذ بھی کیا۔ ریاستِ مدینہ کے سیاسی، سماجی، فلاحی، انتظامی، معاشی، عدالتی ماڈل کو سمجھنے کے لیے دستورِ مدینہ کے حوالے سے میری تحقیق دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع ہورہی ہے آپ اس سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ حقیقی مصطفوی معاشرہ بنے تو ہمیں نظام انصاف پر بھرپور توجہ دینی ہوگی اور دستور مدینہ سے رہنمائی لیتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ پر توجہ دینی ہوگی۔

تقریب میں حامد اختر ایڈووکیٹ صدر بہاولپور بار ایسوسی ایشن، ملک اسلم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، نشاط احمد باجوہ ایڈووکیٹ صوبائی صدر پام، نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری، صدر پی اے ٹی جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو، راؤ عارف رضوی، چوہدری سہیل کامران ایڈووکیٹ، راؤ محمد عارف رضوی، گامن خان ایڈووکیٹ، محمد عمران یوسف بھٹی ایڈووکیٹ، سینئر وکلاء اور تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین شریک ہوئے۔

Dr Hassan Qadri addressing Bahawalpur Bar Council

Dr Hassan Qadri addressing Bahawalpur Bar Council

Dr Hassan Qadri addressing Bahawalpur Bar Council

Dr Hassan Qadri addressing Bahawalpur Bar Council

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top