سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن میں معاشرہ میں علم کو گھر گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جا رہے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چنیوٹ، لالیاں اور بھوآنہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام مرکزی فورمز کے عہدیداران, علامہ رانا محمد ادریس، محترمہ رافعہ عروج ملک (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) اور محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی) نے بھی خصوصی شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوسی نمبر 2 اور 13 پی پی 93 لالیاں، چنیوٹ کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں مردوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری رانا ربنواز نے کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.