پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا اَتھر، پنڈ دادن خان میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا افتتاح اور گفتگو

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اَتھر، پنڈ دادن خان میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کا افتتاح کیا اور افتتاحی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کی۔ گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کا مقصد علم، امن اور خدمتِ انسانیت کا پیغام عام کرنا ہے۔ یہ سنٹر علاقے میں دینی تعلیم، اخلاقی تربیت اور فلاحی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح تعلیم اور کردار سازی سے ممکن ہے، اور منہاج القرآن اسی مشن پر گامزن ہے۔ تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنی تصنیفات معزز مہمانوں کو بطورِ تحفہ پیش کیں۔
اس موقع پر محمد اصغر چوہدری، ملک محمود احمد، عبدالغفور چوہدری، ذوالفقار احمد چشتی، حاجی محمد اقبال، محمد صدیق عتیقی، ذوالفقار علی چشتی سمیت منہاج القرآن کے قائدین، کارکنان اور معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔













تبصرہ